مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

سوال و جواب » نماز ۔ شکیات

۱ سوال: چار رکعتی نماز میں دو یا دو سے زیادہ میں شک کرنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: اگر دوسرے سجدہ سے پہلے ہو تو اس کی نماز باطل ہے اور اگر بعد میں ہو تو زیادہ پر بناء کرکے نماز تمام کرے گا اور نماز احتیاط پڑھے گا۔
sistani.org/18247
۲ سوال: نماز کی دوسری اور تیسری رکعت میں شک کا کیا حکم ہے؟
جواب: اگر دوسرے سجدے میں جانے کے بعد شک کرے تو تین پر بناء رکھے گا اور نماز ختم ہونے کے بعد ایک رکعت نماز احتیاط کھڑے ہو کر پڑھے گا۔
sistani.org/18249
۳ سوال: نماز کے سجدوں کی تعداد میں شک کا کیا حکم ہے؟
جواب: اگر مثلا تشھد پڑھنے یا کھڑے ہونے سے پہلے شک کرے تو اقل پر بناء کرتے ہویٔے دوسرا سجدہ بجا لائے گا۔
sistani.org/18250
۴ سوال: مجھے نماز کی رکعت میں شک ہوتا ہے کہ آیا میں نے تین رکعت پڑھی ہے یا چار رکعت مجھے کیا کرنا چاہیے؟
جواب: اگر آپ کثیر الشک ( بہت زیادہ شک کرنے والے) ہیں تو آپ کو اپنے شک کی کوئی پرواہ نہیں کرنی چاہیے اور آپ کو اس پر بناء رکھنی چاہیے کہ آپ نے چار رکعت پڑھی ہے اور اگر کثیر الشک نہ ہوں چار پے بناء رکھیں، اور نماز بعد ایک رکعت نماز احتیاط پڑھیں۔
sistani.org/18253
نیا سوال بھیجنے کے لیے یہاں کلیک کریں
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français