مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

سوال و جواب » عطر

۱ سوال: عورتوں کا گھر سے باہر عطر لگا کر نکلنا کیسا ہے؟
جواب: اگر دوسروں کی شہوت بھڑکنے کا باعث ہو یا اس نیت سے عطر لگاۓ تو جایز نہیں ہے۔
sistani.org/18331
۲ سوال: کیا الکحل والا پرفیوم استعمال کیا جا سکتا ہے؟
جواب: کوئی حرج نہیں ہے۔
sistani.org/18332
۳ سوال: کیا ڈیوڈرینٹ (deodorant) پاک ہے اور اسے لگانے کے بعد نماز پڑھی جا سکتی ہے؟
جواب: ہاں پاک ہے اور اس سے لگا کر نماز پڑھی جا سکتی ہے۔
sistani.org/18333
۴ سوال: عورتوں کا عام جگہوں پر عطر لگا کر جانے کا کیا حکم ہے؟
جواب: اگر شہوت بھڑکانے کا سبب نہ ہو اور اس نیت سے بھی نہ ہو تو حرج نہیں ہے۔
sistani.org/18334
نیا سوال بھیجنے کے لیے یہاں کلیک کریں
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français