مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

سوال و جواب » طلاق

۱ سوال: شوہر دار عورت جس نے ایک مرد کے ساتھ ‎زنا کیا ہے، کیا وہ شوہر سے طلاق لینے کے بعد اس مرد کے ساتھ جس سے زنا کیا تھا ‎شادی کر سکتی ہے ؟
جواب: شوہر دار عورت اگر زنا کرے تو زنا کرنے والے مرد پر احتیاط واجب کی بنا پر ہمیشہ کے لیے حرام ہو جاۓ گی،لیکن اپنے شوہر پر حرام نہیں ہوگی،چنانچہ توبہ نہ کرے اور اپنے عمل پر باقی رہے تو بہتر ہے شوہر طلاق دے لیکن اس کا مہر ادا کرنا ہوگا۔
sistani.org/26492
۲ سوال: عورت طلاق کے لیے کب حاکم شرع پر رجوع کر سکتی ہے؟
جواب:
اگر کوئی شوہر اپنی بیوی کے حقوق ادا نہ کرے اور حاکم شرع کے اجبار کے بعد بھی طلاق نہ دے اور نہ حسن معاشرت کرے تو عورت ذیل موارد میں حاکم شرع سے طلاق کی درخواست کر سکتی ہے۔
۱۔ جب شوہر بیوی کا خرچ نہ دے رہا ہو اور طلاق دینے کے لیے بھی تیار نہ ہو یا اسی طرح شوہر بیوی کا خرچ دینے پر قادر نہ ہو اور طلاق بھی نہ دے رہا ہو
۲۔ اگر شوہر بیوی کو اذیت کرے اور خدا کے حکم کے مطابق اس سے نیک سلوک نہ کرے۔
۳۔ شوہر نے بیوی کو رہا کر دیا ہو اور اس کی خبر نہ لے رہا ہو لیکن اگر مرد صرف بیوی کی جنسی ضرورت کو مکمل طور پر پورا نہ کر رہا ہو اور اس بات کا خوف ہوکہ عورت گناہ میں پڑ جاۓ گی تو اس صورت میں گر چہ احتیاط واجب کی بنا پر شوہر کا وظیفہ ہے کہ وہ اس کی جنسی ضرورت کو پورا کرے یا اسے طلاق دے لیکن اگر اس نے ایسا نہیں کیا تو بہتر ہے عورت صبر سے کام لے۔
sistani.org/26493
۳ سوال: اگر کوئی عورت چند سال تک شوہر سے جدا رہے اور پھر اس کا شوہر اسے طلاق دے تو کیا اسے عدت رکھنی ہوگی؟
جواب: عدت رکھنی ہوگی۔
sistani.org/26494
۴ سوال: اگر مرد بیوی کو اطلاع کیے بغیر اسے طلاق دے تو کیا طلاق صحیح ہے؟
جواب: اگر شرایط کے مطابق طلاق دیا ہے تو صحیح ہے۔
sistani.org/26495
۵ سوال: اگر سنی مرد شیعہ عورت کو اپنے مذہب کے مطابق طلاق دے تو کیا کوئی شیعہ اس کے ساتھ شادی کر سکتا ہے ؟
جواب: اگر اس نے اپنے مذہب کے مطابق صحیح طلاق دیا ہے تو عدت پوری ہونے کے بعد کر سکتا ہے۔
sistani.org/26496
۶ سوال: طلاق کی عدت کتنے مہینے رکھنی ہوگی؟
جواب: اس کے بعد کہ شوہر نے اسے پاکی میں طلاق دیا ہو اور اس پاکی میں ہمبستری بھی نہ کیا ہو دو دفعہ حیض آنے کے بعد جب تیسری دفعہ حیض آۓ تو عدت پوری ہو جاۓ گی۔
sistani.org/26497
۷ سوال: جس عورت سے متعہ کیا ہے اسے طلاق کیسے دینگے ؟
جواب: متعہ کے لیے طلاق نہیں ہے بلکہ باقی مدت بخش دینے سے متعہ ختم ہو جاتا ہے۔
sistani.org/26498
۸ سوال: حیض کی حالت میں طلاق صحیح ہے؟
جواب: صحیح نہیں ہے۔
sistani.org/26499
۹ سوال: بعض عورتین نسبندی کروا لیتی ہیں اس لیے ان کو حیض نہیں آتا ایسی عوتوں کو پاکی میں طلاق دینے اورعدت کی مدت کے بارے میں کیا حکم ہے ؟
جواب: طلاق آخری مرتبہ ہمبستری کرنے کے تین مہینے بعد دے سکتا ہے اور عدت بھی تین مہینے رکھنی ہوگی۔
sistani.org/26501
۱۰ سوال: اگر لڑکی کا صرف نکاح ہوا ہو رخصتی نہیں ہوئی ہو اور اس کا طلاق ہو جا‎‎ۓ تو کیا اسے عدت رکھنی ہوگی ؟
جواب: اگر نکاح کے بعد ہمبستری نہیں ہوئی ہے اور منی بھی رحم میں کسی طرح داخل نہیں ہوئی ہے تو عدت رکھنا واجب نہیں ہے
sistani.org/26502
۱۱ سوال: اگر رخصتی سے پہلے لڑکی کا طلاق ہو جا‎ۓ تو کیا اس کا مہریہ ادا کرنا ہرگا؟
ا
جواب: گر نکاح کے بعد ہمبستری کیا ہو تو پورا مہریہ اور اگر ہمبستری نہ کیا ہو تو آدھا مہریہ ادا کرنا ہوگا۔
sistani.org/26503
نیا سوال بھیجنے کے لیے یہاں کلیک کریں
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français