مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

سوال و جواب » طبابت

۱ سوال: منھ کی بدبو دور کرنے اور اس کے جراثیم کو ختم کرنے کے لیے الکحل والے اسپرے کا استعمال کرنا کیسا ہے؟ جبکہ اس طرح کے اسپرے طبی اعتبار سے منھ کے غرارہ کے لیے ہوتے ہیں اور ان کا حلق سے نیچے جانا مضر ہوتا ہے؟
جواب: کوئی حرج نہیں ہے۔
sistani.org/18270
۲ سوال: کیا انجیکشن وغیرہ کے وقت لگایا جانے والا طبی الکحل پاک ہے؟
جواب: پاک ہے۔
sistani.org/18272
۳ سوال: مرد کے لیڈی ڈاکٹر کے پاس جانے یا اس سے انجیکشن لگوانے کا کیا حکم ہے؟ دوسری صورت یہ ہے کہ کبھی مرد ڈاکٹر ملتا ہے کبھی نہیں ملتا؟
جواب: اگر مرد ڈاکٹر نہ ملے تو کوئی حرج نہیں ہے اور اسی طرح اگر لیڈی ڈاکٹر کے پاس جانے سے حدود شرعی کی رعایت ہوتی ہو تو کوئی حرج نہیں ہے۔
sistani.org/18273
۴ سوال: میں طب کا طالب علم ہوں، کلاس میں اکثر ہم لوگ میت یا اس کے اعضاء کو چھونے پر مجبور ہوتے ہیں، ہمارا وظیفہ کیا ہے؟
جواب: اگر دستانے پہن کر چھوا جائے تو غسل واجب نہیں ہوگا اور اگر میت کے اجزاء الگ الگ ہوں تو ان میں سے بعض کے چھونے پر اگر ہڈی نہ رکھتا ہو غسل واجب نہیں ہوگا۔
sistani.org/18275
۵ سوال: اسپتال کے اسٹاف پر، احتضار کی حالت میں مریض کو مس کرنے کی صورت میں، کب غسل واجب ہوتا ہے؟
جواب: بدن کے سرد ہو جانے کے بعد مس کرنے سے غسل واجب ہو جاتا ہے ۔
sistani.org/18276
۶ سوال: عورت کا کسی حاذق مرد ڈاکٹر کے پاس جانے کا کیا حکم ہے جبکہ کوئی لیڈی ڈاکٹر اس کی ہم پلہ نہیں ہے؟ اور اسی طرح سونوگرافی، ریڈیولوجی جییسے ٹیسٹ کسی مرد ڈاکٹر سے کرانے کا کیا حکم ہے؟
جواب: حاذق ہونے کی صورت میں کوئی حرج نہیں ہے۔
sistani.org/18277
۷ سوال: عورت و مرد کو بانجھ کرنے کا کیا حکم ہے؟ کیا اس کے لیے ان کی اجازت کا ہونا ضروری ہے؟ اور اگر ڈاکٹر انجام دے تو کیا اس پر دیت واجب ہوگی؟
جواب: اگر کلی ضرر کا سبب نہ ہو تو کوئی حرج نہیں ہے البتہ اگر کسی دوسرے حرام کا سبب۔ جیسے حرام جگہ کا دیکھنا یا چھونا۔ نہ ہو و گرنہ صرف ضروری ہونے کی صورت میں جایز ہے، ہاں اگر ضرر کلی کا سبب بن رہا ہو یعنی ان کے اہم اعضا‏ء کے کٹنے کا سبب بن رہا ہو تو جایز نہیں ہے اور اس سلسلہ میں ان کی اجازت کے بعد بھی حرمت باقی رہے گی، اور اہم اعضاء کاٹنے کی صورت میں آپریشن کرنے والے ڈاکٹر پر دیت واجب ہوگی۔
sistani.org/18278
۸ سوال: کیا کسی دوسری بیماری کے آپریشن کے دوران مریض کا وازکٹومی کا آپریشن کیا جا سکتا ہے؟ مجبوری کی حالت میں کیا حکم ہے؟
جواب: اگر اضافی لمس و نظر کا سبب نہ ہو تو کوئی حرج نہیں ہے اور مجبوری میں جایز ہے۔
sistani.org/18279
نیا سوال بھیجنے کے لیے یہاں کلیک کریں
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français