مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

سوال و جواب » رقص

۱ سوال: اوپس میوزک سننا اور ڈانس کرنا کس حد تک جایز ہے؟
جواب: لہو و لعب اور عیاشی کی محفلوں سے مناسبت رکھنے والی موسیقی کا سننا حرام ہے اور احتیاط واجب کی بنا پر ڈانس کرنا جایز نہیں ہے۔
sistani.org/17937
۲ سوال: رقص اور اس کی محفلوں میں شرکت کا کیا حکم ہے؟
جواب: بیوی و شوہر کا ایک دوسرے کے لیے رقص کرنا جایز ہے، اس کے علاوہ عورت کا عورتوں میں اور مرد کا مردوں میں رقص کرنا احتیاط واجب کی بنا پر جایز نہیں ہے۔
sistani.org/17938
۳ سوال: کیا بیوی کا شوہر کے سامنے میوزک کے ساتھ رقص کرنا جایز ہے؟
جواب: رقص جایز ہے لیکن موسیقی اگر گانے بجانے کی محفلوں کے مناسب ہو تو جایز نہیں ہے۔
sistani.org/17939
۴ سوال: کیا شادی کی رات رقص کرنا جایز ہے؟
جواب: عورت کا مرد کے سامنے اور مرد کا عورت کے سامنے رقص کرنا اشکال رکھتا ہے، ہاں بیوی شوہر یا شوہر بیوی کے سامنے رقص کر سکتی ہے، یہ ایک استثنائی حکم ہے۔
sistani.org/17940
۵ سوال: شادیوں میں عورتوں کے رقص کرنے کا کیا حکم ہے، کیا تنہائی میں رقص کرنے میں بھی قباحت ہے؟
جواب: عورتوں کا عورتوں کے سامنے یا تنہائی میں رقص کرنا، احتیاط واجب کی بناء پر جایز نہیں ہے۔
sistani.org/17942
۶ سوال: کیا مرد کا مردوں اور عورت کا عورتوں میں رقص کرنا جایز ہے؟
جواب: احتیاط واجب کی بناء پر جایز نہیں ہے۔
sistani.org/17944
۷ سوال: بیوی و شوہر کا ایک دوسرے کے لیے رقص کرنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: جایز ہے۔
sistani.org/17945
۸ سوال: کیا رقص کا ایسا پروگرام رکھا جا سکتا ہے، جس میں شادی شدہ جوڑے ایک ساتھ ہلکہ میوزک اور مناسب لباس میں رقص کر سکیں؟
جواب: جایز نہیں ہے۔
sistani.org/17947
نیا سوال بھیجنے کے لیے یہاں کلیک کریں
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français