مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

سوال و جواب » عشق

۱ سوال: کیا کسی لڑکی کا عاشق ہو جانا حرام ہے؟
جواب: غیر اختیاری امر پر حکم نہیں لگتا، اگر چہ اس کے مقدمات اختیاری ہوتے ہیں اگر وہ حرام ہوں تو ان کا ارتکاب نہیں کرنا چاہیٔے۔
sistani.org/18322
۲ سوال: کیا اسلام کی نظر میں لڑکے لڑکی کی کسی بھی طرح کی دوستی صحیح نہیں ہے؟ حتی اگر وہ ایسے کام انجام نہ دیں جنہیں اسلام نے منع کیا ہے اور ان کی دوستی بھی شہوانی نہ ہو تو کیا تب بھی اس میں اشکال ہے؟
جواب: اگر گناہ میں پڑنے کا خوف ہو و لو آہستہ آہستہ ہی کیوں نہ ہو تو جایز نہیں ہے، اور اسی طرح مذاق کرنا یا غیر اخلاقی باتوں میں وارد ہونا جایز نہیں ہے۔
sistani.org/18323
۳ سوال: تنہایی کی سختی اور شادی کے مقدمات فراہم نہ ہونے کی صورت می کسی لڑکی سے دوستی کرنے کا کیا حکم ہے؟ نیت صاف اور گناہ میں نہ پڑنے کا اطمینان ہونے کی صورت میں کیا حکم ہے؟
جواب: جایز نہیں ہے، ایسے شخص کو شادی کے مقدمات فراہم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
sistani.org/18326
۴ سوال: لڑکوں کے لیے لڑکیوں کو دوست بنانا کیسا ہے؟
جواب: نامحرم سے دوستی و رفاقت رکھنا جایز نہیں ہے۔
sistani.org/18329
نیا سوال بھیجنے کے لیے یہاں کلیک کریں
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français