مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

سوال و جواب » شادی کی محفلیں

۱ سوال: کیا عقد زواج کی مشترکہ محفل منعقد کرنا کہ جس میں مرد و خواتین جو کہ مسلمان و غیر مسلم ایک ہی جگہ جمع ہوں اور حجاب کی مراعات بھی کی گئی ہو جایز ہے؟
جواب: جذبات کو بھڑکانے والی مشترکہ محافل کا انعقاد جایز نہیں ہے،اور ظاہر ہے کہ شادی بیاہ کی محفلوں میں ایسا ہی ہوتا ہے لہذہ مشترکہ محفل کے بجائے علٰیحدہ انتظام کرنا چاہیے۔
sistani.org/25098
۲ سوال: شادی بیاہ کے رسم و رواج کے بارے میں دیندار نوجوانوں کے لیے آپ کیا نصیحت فرماتے ہیں؟
جواب: ہم اپنے عزیز نوجوانوں کو ہدایت کرتے ہیں کہ ہر قسم کی حرام خوشی سے پرہیز کیا جائے، اور اسی طرح ہر اس کام سے بچا جائے جو باعث اشکال شرعی ہو خاص طور پر ایسے کام جو بعض دینداروں کی محافل میں بھی ہوجاتے ہیں جیسا کہ خاتون کا مدح اہل بیتؑ میں قصیدوں کو غناء کے لحن میں پڑھنا یہ بھی محل اشکال ہے پھر ( جیسا کہ عام طور پر شادی کی محافل میں ہوتا ہے) اسکے ساتھ موسیقی (دف) بھی شامل ہوتو پھر تو قطعا حرام ہی ہے اور اگر اسکے ساتھ موسیقی نہ ہو تب بھی احوط یہ ہے کے اجتناب کیا جاۓ۔
sistani.org/25097
۳ سوال: دلہن کے رشتےدار جیسا کہ اسکے بھائی، ماموں، چچا، پھپا اور والد وغیرہ کا شادی کی محفل میں دلہن کے پاس آنا جب کہ وہاں دیگر نا محرم خواتین بھی ہوں کیا حکم رکھتا ہے ؟
جواب: اگر اس کام میں مفسدہ ہو جیسا کہ غالبا ایسا ہی ہوتا ہے تو جایز نہیں ہے۔
sistani.org/25096
۴ سوال: شادی کی محفلوں میں گانے بجانے اور طبل اور ڈبہ بجانے کا کیا حکم ہے؟
جواب: احوط یہ ہے کہ گانا جایز نہیں ہے،اور ان آلات کا بجانا اگر محافل لھو و لعب کے طریقے پر نہ ہو تو حرج نہیں۔
sistani.org/25095
۵ سوال: خواتین کی محفل میں خواتین کا گانا گانا کیسا ہے جبکہ وہاں دولہا بھی ہو اور انکے گانے کو سن رہا ہو؟
جواب: گانا گانا احتیاط واجب کی بناء پر اگر صرف عورتیں ہوں تو جایز نہیں ہے اور مرد ہو تو اگر آواز اتنی نازک اور زیبا کرے کہ عرفا ہیجان آور ہو تو حرام ہے۔
sistani.org/25094
۶ سوال: خواتین کا شادی کے موقع پر گانا گانے کا کیا حکم ہے؟
جواب: احتیاط واجب کی بنا پر جایز نہیں ہے۔
sistani.org/25093
۷ سوال: خواتین کے لیے خواتین کی شادی کی محفلوں میں غیر مناسب و خلاف وقار لباس زیب تن کرنا کیا حکم رکہتا ہے؟
جواب: بذات خود حرام نہیں ہے۔
sistani.org/25092
۸ سوال: شادی کے موقع پر خواتین کی مخصوص محفل میں خواتین کا رقص کرنا کیسا ہے؟
جواب: احتیاط واجب کی بناء پر جایز نہیں ہے۔
sistani.org/25091
۹ سوال: کیا دولہے کے لیے خواتین کی محفل میں داخل ہونا جایز ہے؟
جواب: اگر وہ اپنے نفس پر حرام سے امان رکہتا ہو اور حجاب کی مراعات کی جائے اور کوئی دوسرا مفسدہ(برائی) نہ ہو تو جایز ہے۔
sistani.org/25090
نیا سوال بھیجنے کے لیے یہاں کلیک کریں
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français