مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

سوال و جواب » مریض کا روزہ

۱ سوال: میں سترہ سالہ جوان ہوں، میری آنکھیں ۱۱ درجہ کمزور ہیں، کیا روزہ رکھنا میرے لیے واجب ہے؟
جواب: اگر روزہ سے نقصان یا مرض بڑھ جانے کا خوف ہو تو واجب نہیں ہے۔
sistani.org/18741
۲ سوال: ایسا شخص جو بیمار ہے اور ہمیشہ بیمار رہتا ہےاور روزہ نہیں رکھ سکتا کیا اس پر کفارہ واجب ہے؟
جواب: اسے روزانہ ہر روزہ کے بدلے سات سو پچاس گرام آٹا یا گہوں یا چاول فقیر کو دینا چاہیٔے۔
sistani.org/18742
۳ سوال: برین اٹیک (سقطہ مغزی) کی وجہ سے چار سال پہلے میرے والد کا ایک حصہ بیکار ہو گیا ہے اور وہ چلنے پھرنے سے مجبور ہو گیے ہیں لہذا روزہ نہیں رکھ سکتے ہیں؟ ان کا کیا وظیفہ ہے کیا ماہ مبارک میں انہیں فقیر کو کفارہ کے طور پر کھانا دینا چاہیے یا نہیں؟
جواب: ہاں، انہیں فدیہ کے طور پر روزانہ فقیر کو سات سو پچاس گرام آٹا یا گیہوں یا چاول دینا چاہیٔے۔
sistani.org/18744
۴ سوال: کیا روزہ دار، ڈاکٹر کے مشورہ کے مطابق آستما (asthma) کا اسپرے استعمال کر سکتا ہے؟
جواب: اگر ایسی گیس ہو جو پھپھڑے میں داخل ہو جاتی ہو تو اس سے روزہ باطل نہیں ہوتا لیکن اگر اس کے اجزاء معدہ میں داخل ہو جاتے ہوں تو روزہ باطل ہے۔
sistani.org/18745
نیا سوال بھیجنے کے لیے یہاں کلیک کریں
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français