مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

سوال و جواب » مستحب روزے

۱ سوال: مستحب روزے کی حالت میں مجامعت کرنے سے کیا روزہ باطل ہو جاتا ہے اور کیا کفارہ بھی ہے؟
جواب: روزہ باطل ہو جاتا ہے مگر کفارہ نہیں ہے۔
sistani.org/18701
۲ سوال: مستحب روزہ کس صورت میں توڑنا مستحب ہے؟
جواب: مستحب روزہ رکھنے والے کے لیٔے کسی مومن کی دعوت پر روزہ کھول لینا مستحب ہے۔
sistani.org/18702
۳ سوال: مستحب روزے میں بھولے سے کچھ کھا پی لینے کا کیا حکم ہے؟
جواب: اس کا روزہ صحیح ہے۔
sistani.org/18703
۴ سوال: کیا مستحب روزہ رکھنے والا، اس کو واجب روزے سے بدل سکتا ہے؟
جواب: نہیں اسے دوسرے روزے سے بدل نہیں سکتا اور جس کے ذمے ماہ مبارک کے روزے ہوں اس کے لیے مستحب روزے رکھنا صحیح نہیں ہے، اس کا روزہ باطل ہے۔
sistani.org/18704
نیا سوال بھیجنے کے لیے یہاں کلیک کریں
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français