مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

سوال و جواب » قرائت

۱ سوال: میں ڈیڑھ سال پہلے بالغ ہوا ہوں اور تین ماہ سے تقلید کر رہا ہوں۔ اس ڈہڑھ سال میں ہمارے اسکول کے ایک ٹیچر یہ بات کہتے تھے کہ نماز عربی تلفظ کے بغیر بھی صحیح ہے (جبکہ مجھے آپ کا فتوی نہیں معلوم تھا) گزشتہ چھ سات ماہ سے میں ان کی بات پر عمل کر رہا تھا اس سے پہلے مجھے مسئلہ معلوم نہیں تھا، اب میرا وظیفہ کیا ہے؟
جواب: قراءت صحیح ہونا ضروری ہے اگر آپ نے اپنے استاد کی بات پر اعتماد کیا ہے تو آپ کو گزشتہ نمازوں کی قضا کرنا ضروری نہیں ہے۔
sistani.org/18391
۲ سوال: کیا واجب نماز کے قنوت کے بعد فارسی یا کسی دوسری زبان میں دعا پڑھنا جایز ہے؟
جواب: ہاں جایز ہے۔
sistani.org/18392
۳ سوال: کیا نماز میں سورہ توحید کی جگہ سورہ حمد پڑھا جا سکتا ہے؟
جواب: نہیں پڑھ سکتے ہیں۔
sistani.org/18393
۴ سوال: کیا مرد کو نماز بلند آواز سے پڑھنی چاہیے؟
جواب: احتیاط واجب کی بناء پر صبح، مغرب اور عشاء کی نماز بلند آواز سے پڑھنی چاہیے۔
sistani.org/18394
۵ سوال: کیا نماز صحیح عربی تلفظ کے ساتھ پڑھنا واجب ہے؟
جواب: ہاں واجب ہے۔
sistani.org/18395
۶ سوال: اگر نماز پڑھتے ہوئے قراءت کے وقت کوئی نا محرم اس کی آواز سن رہا ہو تو کیا حکم ہے؟
جواب: کوئی حرج نہیں ہے لیکن اپنی آواز کو اس طرح نازک اور خوبصورت نہ بناۓ کے معمولا ہیجان آور ہو۔
sistani.org/18396
۷ سوال: ہماری مسجد کے امام لہجہ کی وجہ سے یوم کو یووم پڑھتے ہیں، جبکہ میرا لہجہ عربی اور قراءت صحیح ہے کیا میرے لیے ان کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے؟
جواب: امام کی عدالت اور صحیح قراءت کا اطمینان کرنا ضروری ہے۔
sistani.org/18397
۸ سوال: قراءت قرآن مجید میں حروف کے تلفظ میں اخفاء کرنے کا کیا حکم ہے؟ اور کیا اس کی رعایت نماز میں ضروری ہے؟
جواب: یہ ادغام ہے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا اور اگر ایسا تجوید کے قواعد کا تقاضا ہو تو صحیح ہے لیکن نماز میں تجوید کے قواعد کی رعایت کرنا ضروری نہیں ہے، صرف قراءت کا صحیح ہونا کافی ہے۔
sistani.org/18398
۹ سوال: نہاتے وقت قرآن پڑھنے اور سننے کا کیا حکم ہے؟
جواب: حرج نہیں ہے۔
sistani.org/18401
۱۰ سوال: کیا سورہ قریش و فیل اور الم نشرح و ضحی ایک ہی سورہ حساب ہوتے ہیں؟
جواب: احتیاط واجب کی بناء پر نماز میں ان میں سے ایک کے پڑھنے پر اکتفا نہیں کرنا چاہیے بلکہ دونوں پڑھنا چاہیے۔
sistani.org/18402
۱۱ سوال: اگر میں قراءت پر توجہ دیتا ہوں تو نماز کے معنی کی طرف سے توجہ ہٹ جاتی ہے اور ساری توجہ تلفظ کی طرف ہو جاتی ہے نماز کی طرف توجہ نہیں رہ پاتی، کیا اہم ہے نماز کی طرف توجہ یا قراءت؟
جواب: نماز کی قراءت صحیح ہونی چاہیے لیکن وسوسہ نہیں کرنا چاہیے۔
sistani.org/18403
۱۲ سوال: عورتوں کا مردوں میں لحن کے ساتھ یا بغیر لحن کے قرآن یا دعا پڑھنا کیسا ہے؟
جواب: اگر آواز کو اس طرح نازک اور خوبصورت نہ کرے کے معمولا حیجان آور ہے تو حرج نہیں ہے۔
sistani.org/18405
۱۳ سوال: کیا نماز کی قراءت سے پہلے اعوذ باللہ پڑھ سکتا ہے؟
جواب: پڑھ سکتا ہے۔
sistani.org/18406
۱۴ سوال: ایک مدت تک نہیں جانتا تھا کہ حروف کو ان کے مخرج سے ادا کرنا چاہیٔے تو اس سے پہلے پڑھی گئی نمازوں کی قضا کرے گا؟
جواب: اگر اپنی جہالت میں معذور ہو تو قضا ضروری نہیں ہے۔
sistani.org/18407
۱۵ سوال: نماز میں قراءت کے دوران کلمئہ اللہ سے پہے اگر لام مکسور آ جائے جیسے الحمد للہ تو کیا اسے باریک کر کے پڑھ سکتے ہیں اور تکبیرۃالاحرام میں اللہ کو بھاری کرکے پڑھنا کیسا ہے؟
جواب: دونوں جایز ہے۔
sistani.org/18408
۱۶ سوال: حائضہ کے لیے قرآن کی تلاوت کرتے وقت سجدہ والی آیتیں پڑھنا کیسا ہے؟ صرف سجدے کی آیت نہیں پڑھ سکتی یا سورہ بھی نہیں پڑھنا چاہیے؟
جواب: سورہ پڑھ سکتی ہے صرف ان آیتوں کو جن میں سجدہ واجب ہے پڑھنا حرام ہے۔
sistani.org/18411
۱۷ سوال: کیا نماز میں تجوید کی رعایت کرنا واجب ہے؟ جیسے حروف قطب جد، ادغام وغیرہ؟
جواب: تجوید کے قواعد کی رعایت کرنا ضروری نہیں ہے مگر بعض کی جیسے حروف شمسی میں الشمس کے لام کو ادغام کرنا ضروری ہے اور جیسے ادغام میں رد اور مد میں اگر تشدید نہیں ہو اور تشدید دی جائے تو صحیح نہیں ہے۔
sistani.org/18412
۱۸ سوال: کیا سورہ حمد میں الضالین کے لین کو کھینچنا چاہیے؟
جواب: واجب ہے۔
sistani.org/18413
۱۹ سوال: نماز پڑھاتے ہوئے کسی ذکر کو غلط پڑھے تو متوجہ ہونے کے بعد اسے دوبارہ پڑھنے سے نماز باطل ہو جاتی ہے؟
جواب: نہیں۔
sistani.org/18414
۲۰ سوال: نماز میں قراءت کے دوران بغیر مد والے الفاظ کو مد کے ساتھ پڑھا جا سکتا ہے؟
جواب: اگر مد مختصر ہو تو کوئی حرج نہیں ہے۔
sistani.org/18415
۲۱ سوال: اگر کوئی تشھد میں صلوات پڑھنے کے بعد عجل فرجھم پڑھے تو کیا اس کی نماز صحیح ہے؟
جواب: کوئی حرج نہیں ہے مگر تشھد کے بعد ”و تقبل شفاعتہ وارفع درجتہ” پڑھنا مستحب ہے۔
sistani.org/18416
۲۲ سوال: کفوا کے تلفظ میں ون صحیح ہے یا ان؟
جواب: دونوں صحیح ہے۔
sistani.org/18417
۲۳ سوال: جماعت سے نماز پڑھتے وقت سورہ حمد کے بعد الحمد للہ کہنا کیسا ہے؟
جواب: مستحب ہے۔
sistani.org/18418
۲۴ سوال: سورہ حمد کے بعد اہل سنت کی طرح آمین کہنے سے نماز باطل ہو جاتی ہے یا نہیں؟
جواب: باطل ہو جاتی ہے۔
sistani.org/18419
۲۵ سوال: تسبیحات اربعہ تین بار پڑھنا ضروری ہے یا ایک بار کافی ہے؟
جواب: ایک بار کافی ہے۔
sistani.org/18420
۲۶ سوال: نماز میں قراءت کے دوران توقف کی جگہ پر توقف نہ کرنے میں کوئی حرج ہے؟
جواب: کوئی حرج نہیں ہے۔
sistani.org/18422
نیا سوال بھیجنے کے لیے یہاں کلیک کریں
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français