مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

سوال و جواب » فوٹو گرافی

۱ سوال: کیا اسکارف اور پردے کے بغیر فوٹو کھینچنا حرام ہے؟ نگیٹیو دھونے والے کا کیا حکم ہے؟
جواب: خود فوٹو کھینچنے میں کوئی حرج نہیں ہے، اگر نگیٹیو دھلنے والا جس کے فوٹو ہیں انہیں نہیں پہچانتا اور اس پر شہوت کے ساتھ نگاہ نہیں ڈالتا ہو تو کوئی حرج نہیں ہے۔
sistani.org/18380
۲ سوال: کیا شادی شدہ افراد عریاں فوٹو دیکھ سکتے ہیں؟
جواب: جایز نہیں ہے۔
sistani.org/18381
۳ سوال: دوستوں کی محفلوں میں اسکارف وغیرہ کے بغیر فوٹو کھینچنا کیسا ہے؟ اور اگر وہ یہ وعدہ کریں کہ فوٹو کسی نامحرم کو نہیں دکھائیں گی لیکن بعد میں نامحرم کو دکھائیں تو اس کا گناہ کس کے ذمہ ہے؟ جس نے اپنے دوستوں پر بھروسہ کرتے ہوئے فوٹو کھنچوایا ہے اس کی کیا ذمہ داری ہے؟
جواب: ایسے موقعوں پر خود فوٹو کھینچنے میں کوئی حرج نہیں ہے اور نامحرم کو دکھانے پر دکھانے والے کو گناہ پڑے گا۔
sistani.org/18382
۴ سوال: کیا فوٹو گرافر کے لیٔے شادی کی ایسی پارٹیوں کی دعوت قبول کرنا جن میں شراب پی جاتی ہو، جایز ہے؟
جواب: شراب اور اس طرح کی دوسری پارٹیاں جو حرام ہیں ان میں فوٹو کھینچنا جاہز نہیں ہے۔
sistani.org/18383
نیا سوال بھیجنے کے لیے یہاں کلیک کریں
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français