مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

سوال و جواب » غصب

۱ سوال: موزیک کی کیسیٹ مالک کی اجازت کے بغیر اس کے مال سے نکال کر اسے ضایع کرنے یا اس ہر قرآن ریکارڈ کرنے کا کیا حکم ہے، جبکہ مالک کے لیے اہمیت نہ رکھتی ہو۔
جواب: نہی عن المنکر کے لیے بھی کسی کے مال میں تصرف کے لیے حاکم شرع کی اجازت ہونی چاہیے۔
sistani.org/18352
۲ سوال: مالک کی اجازت کے بغیر اس کی زمین سے آبیاری کے لیے پانی لے جانے کا کیا حکم ہے؟
جواب: جایز نہیں ہے مگر یہ کہ ایسا ہونا عام بات ہو اور خریداری کے وقت اس کے جایز ہونے کی شرط عرف میں معمول ہو۔
sistani.org/18356
۳ سوال: غصبی باغ کے میوے کھانے، لحاظ میں یا زبردستی اس میں بیٹھنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: اس میں بیٹھنا اور اس کے میوہ کھانا جایز نہیں ہے، لحاظ کرنا یا شرمانا عذر نہیں بن سکتا۔
sistani.org/18357
۴ سوال: غصبی کارخانوں یا غصبی زمین پر بنے ہوئے کارخانوں میں بننے والے سامان کا خریدنا جایز ہے؟
جواب: جایز ہے۔
sistani.org/18358
نیا سوال بھیجنے کے لیے یہاں کلیک کریں
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français