مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

سوال و جواب » غسل جمعہ

۱ سوال: کیا غسل جمعہ سے نماز پڑھی جا سکتی ہے؟
جواب: پڑھ سکتے ہیں۔
sistani.org/18350
۲ سوال: کسی بھی مستحب غسل کے ساتھ نماز پڑھ سکتے ہیں؟
جواب: اگر ان غسلوں میں سے ہو جن کا مستحب ہونا ثابت ہے جیسے غسل جمعہ تو پڑھ سکتے ہیں۔
sistani.org/18351
۳ سوال: غسل جمعہ کا وقت کس وقت تک رہتا ہے؟
جواب: غسل جمعہ کا وقت اذان صبح سے غروب آفتاب تک ہے لیکن بہتر ہے کہ ظہر کے نزدیک انجام دے اور اگر ظہر کے بعد کر رہا ہے تو ادا اور قضا کی نیت نہ کرے اور اگر جمعہ کے دن نہیں کیا تو جمعہ کے دن غروب سے سنیچر کے دن غروب تک قضا کی نیت سے انجام دے سکتا ہے اور جسے معلوم ہے کہ جمعہ کے دن پانی میسر نہیں ہوگا جمعرات کے دن یا شب جمعہ میں رجاء کی نیت سے غسل کر سکتا ہے ۔
sistani.org/25505
۴ سوال: غسل جمعہ کر کے نماز پڑھ سکتے ہیں؟ غسل جمع کا وقت کب شروع ہوتا ہے اور کب تک رہتا ہے؟ اور اگر وقت میں انجام نہ دیا ہو تو قضاء بجا لا سکتے ہیں؟
جواب: ہاں غسل جمعہ کر کے نماز پڑھ سکتے ہیں، اور اس کا وقت جمعہ کے دن اذان صبح سے غروب آفتاب تک ہے، اور جس نے جمعہ کے دن انجام نہ دیا ہو جمعہ کے دن غروب سے سنیچر کے دن غروب تک قضا کی نیت سے انجام دے سکتا ہے، اور یہ قضاء بھی وضو سے کفایت کرے گا۔
sistani.org/26230
نیا سوال بھیجنے کے لیے یہاں کلیک کریں
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français