مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

سوال و جواب » شعائر دینی

۱ سوال: اہل بیت علیہم السلام کی ولادت کی محافل میں تالیاں بجانے کا کیا حکم ہے؟
جواب: حرج نہیں ہے مگر ائمہ علیہم السلام کی محافل میں صلوات پڑھنا بہتر ہے۔
sistani.org/18224
۲ سوال: آلہ مویسیقی جیسے زنجیر زنی، سینہ زنی، شبیہ ذوالجناح، علم ، جس میں غنائیت بھی شامل ہوتی ہے اور جو مومنین کے گریہ کا باعث ہوتا ہے،اس کا کیا حکم ہے؟
جواب: اشعار اور مرثیوں کا پڑھنا اگر غناء کی طرح ہو تو احتیاط واجب کی بناء پر جایز نہیں ہے۔
sistani.org/18226
۳ سوال: عزاداری کی مجلسوں اور جلوسوں میں ماتم کرنا کیا دین و شریعت میں بیان ہوا ہے؟ کیا ایسا کرنا مستحب ہے؟
جواب: ماتم کرنا غم کے مصداق میں سے ایک ہے جبکہ ائمہ معصومین علیہم السلام پر گریہ کرنا مستحب ہے۔
sistani.org/18227
۴ سوال: جیسا کہ آج کل یہ دیکھنے میں آتا ہے کہ بعض لوگ مجلس اور جلوس میں اپنے کپڑے اتار کر ماتم کرتے ہیں، کیا ایسا کرنا جایز ہے؟
جواب: حرج نہیں ہے۔
sistani.org/18228
۵ سوال: غیر معصوم کے سوگ میں ماتم کرنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: بذات خود حرج نہیں ہے۔
sistani.org/18229
نیا سوال بھیجنے کے لیے یہاں کلیک کریں
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français