مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

سوال و جواب » زینت

۱ سوال: سونا جایز نہ ہونے کی کیا دلیل ہے؟
جواب: اس سلسلے میں معصومین علیہم السلام سے حدیثیں وارد ہوئیں ہیں۔
sistani.org/18047
۲ سوال: نامحرم کے سامنے عورتوں کے موزہ پہننے کا کیا حکم ہے؟
جواب: پیروں کا نامحرم سے چھپانا واجب ہے۔
sistani.org/18048
۳ سوال: خواتین کے لیے گھر سے باہر پرفیوم اور عطر لگا کر نکلنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: اگر دوسرے کو گناہ میں ڈالنے کے قصد سے نہ ہو اور خود بھی گناہ میں پڑنے کا خوف نہ ہو اور دوسروں کے گناہ میں پڑنے یا شھوت بھڑکنے کا سبب نہ ہو تو حرج نہیں رکھتا گر چہ احتیاط مستحب ہیک اس صورت میں بھی ترک کیا جایے۔
sistani.org/18050
۴ سوال: ناک کا آپریشن کرانے کا کیا حکم ہے؟
جواب: بذات خود جایز ہے۔
sistani.org/18051
۵ سوال: بالوں میں ژل لگانے کا کیا حکم ہے؟
جواب: کوئی حرج نہیں ہے لیکن اگر اس کا لگانا وضو کے لیے مانع ہو تو مسح کے وقت اس کا برطرف کرنا ضروری ہے۔
sistani.org/18052
۶ سوال: مرد کے لیے ابرو بنوانے کا کیا حکم ہے؟
جواب: اگر عورتوں سے شباہت نہ ہو تو حرام نہیں ہے۔
sistani.org/18053
۷ سوال: ماہ مبارک رمضان میں عورتوں کےلیے لپسٹک لگانے کا کیا حکم ہے؟
جواب: جایز ہے۔
sistani.org/18054
۸ سوال: مردوں کے لیے ہاف آستین کی شرٹ پہننے اور نامحرم کا بغیر لذت کے اسے دیکھنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: بذات خود جایز ہے۔
sistani.org/18055
۹ سوال: عورتوں کے لیے سرمہ لگانے کا کیا حکم ہے کیا اس کا شمار بھی زینت میں ہوتا ہے؟
جواب: اگر گناہ میں پڑنے کا خوف نہ ہو اور دوسرے کو گناہ میں ڈالنے کا قصد بھی نہ ہو تو جایز ہے گر چہ احتیاط مستحب ہے کہ پرہیز کریں۔
sistani.org/18056
۱۰ سوال: لڑکی کے لیے منگنی یا عقد کی سادہ سی انگوٹھی پہننے کا کیا حکم ہے؟ کیا اس کا شمار بھی زینت میں ہوتا ہے، کیا اسے نامحرم سے چھپانا چاہیے؟
جواب: اگر گناہ میں پڑنے کا خوف نہ ہو اور دوسرے کو گناہ میں ڈالنے کا قصد بھی نہ ہو تو جایز ہے گر چہ احتیاط مستحب ہے کہ پرہیز کریں۔
sistani.org/18057
۱۱ سوال: کیا مردوں کے لیے پیر، سینہ اور پیٹھ کے بال مونڈنا جایز ہے؟
جواب: جایز ہے۔
sistani.org/18058
۱۲ سوال: لمبے ناخون رکھنے والی لڑکی کے لیے کیا نا محرم سے اس کا چھپانا واجب ہے؟
جواب: واجب نہیں ہے۔
sistani.org/18059
۱۳ سوال: نماز میں مرد کی جیب میں سونے کی انگوٹھی یا ہار ہونے سے کیا اس کی نماز باطل ہو جاتی ہے؟ اگر ہار اس طرح سے پہنے ہو کہ دکھ نہ رہا ہو تو کیا حکم ہے؟
جواب: پہلی صورت میں نماز صحیح ہے مگر دوسری صورت میں نماز باطل ہے۔
sistani.org/18062
۱۴ سوال: کیا بیوٹی کریم کا استعمال کرنا زینت میں شمار ہوتا ہے اور نامحرم سے اس کا چھپانا واجب ہے؟
جواب: اگر عرف میں زینت شمار ہو تو جایز نہیں ہے۔
sistani.org/18063
۱۵ سوال: انگوٹھی ہونے کی صورت میں کیا عورتوں کے لیے نامحرم سے اس ہاتھ کا چھپانا واجب ہے؟
جواب: انگوٹھی کے علاوہ اگر کسی چیز کا شمار زینت میں ہوتا ہو تو اس کا چھپانا واجب ہے، انگوٹھی کا چھپانا واجب نہیں ہے۔
sistani.org/18065
۱۶ سوال: کیا عورتیں اپنے بال چھپانے کے لیے ویگ یا مصنوعی بالوں کا استعمال کر سکتی ہیں؟
جواب: کوئی حرج تو نہیں ہے مگر چونکہ خود ویگ کا استعمال زینت میں شمار ہوتا ہے لہذا اس کا بھی چھپانا واجب ہے۔
sistani.org/18066
۱۷ سوال: لڑکیوں کا ہلکا سا میکپ کرنا کیا حکم رکھتا ہے؟
جواب: اگر اس کا شمار زینت میں ہو تو نامحرم کے لیے اس کا ظاہر کرنا جایز نہیں ہے۔
sistani.org/18067
۱۸ سوال: سینما میں کام کرنے والی عورتوں کے مصنوعی بال لگانے کا کیا حکم ہے؟
جواب: کیونکہ اس کا شمار زینت میں ہوتا ہے اس لیٔے نامحرم سے چھپانا واجب ہے۔
sistani.org/18068
۱۹ سوال: میرے دانتوں پر سونے کے خول چڑھے ہوئے ہیں، کیا ان سے نماز پر کوئی اثر پڑتا ہے؟
جواب: نماز صحیح ہے، لیکن بنا بر احتیاط واجب سامنے کے دانتوں میں لگانا مردوں کے لیے جایز نہیں ہے۔
sistani.org/18070
۲۰ سوال: لینز لگانے کا کیا حکم ہے؟
جواب: اگر عرف میں زینت شمار ہو تو جایز نہیں ہے۔
sistani.org/18073
۲۱ سوال: بدبو کا احساس نہ ہونے کی غرض سے عطر لگانے کا کیا حکم ہے؟
جواب: اگر لوگوں کے گناہ میں پڑنے یا شہوت بھڑکنے کا سبب ہو تو جایز نہیں ہے۔
sistani.org/18075
۲۲ سوال: ابرو اور ہونٹ پر ٹٹو بنانے کا کیا حکم ہے؟
جواب: کوئی حرج نہیں ہے لیکن اگر عرف میں اس کا شمار زینت میں ہوتا ہو تو عورتوں کے لیے نامحرم سے چہرہ چھپانا ضروری ہے۔
sistani.org/18077
۲۳ سوال: الکحل ملے ہوئے میکپ کے سامان اور عطر کا کیا حکم ہے؟ کھال کے لیے استعمال ہونے والی دوائیاں جن میں الکحل ہوتا ہے اس کا کیا حکم ہے؟
جواب: کوئی حرج نہیں ہے۔
sistani.org/18078
۲۴ سوال: کیا شادی کا سفید سونے کا چھلا پہننے کے سلسلے میں کسی دوسرے مرجع کی طرف رجوع کر سکتا ہوں؟
جواب: کیونکہ فتوی ہے لہذا کسی اور مرجع کی طرف رجوع نہیں کیا جا سکتا۔
sistani.org/18080
۲۵ سوال: بالوں میں ژل لگانے کا کیا حکم ہے؟
جواب: کوئی حرج نہیں ہے، مگر یہ کہ وضو میں مانع نہ ہو، مانع ہونے کی صورت میں مسح کے لیے بر طرف کرنا ضروری ہے۔
sistani.org/18081
۲۶ سوال: کیا لپسٹک کا شمار زینت میں ہوتا ہے؟
جواب: ہاں زینت ہے۔
sistani.org/18082
۲۷ سوال: کیا سونے کا چھلا پہن کر نماز پڑھنے سے نماز باطل ہو جاتی ہے؟
جواب: نماز باطل ہے مگر یہ کہ اسے مسئلہ کا علم نہ ہو، اور جاہل ہونے میں معذور ہو۔
sistani.org/18083
۲۸ سوال: لپسٹک لگانے کا کیا حکم ہے؟
جواب: کوئی حرج نہیں ہے، لیکن کیونکہ اس کا شمار زینت میں ہوتا ہے اس لیے نامحرم سے چھپانا ضروری ہے۔
sistani.org/18084
۲۹ سوال: ناپ کے لیے سونے کی انگوٹھی پہننے کا کیا حکم ہے؟
جواب: صرف ناپ لینے پر پہننے کا اطلاق نہیں ہوتا۔
sistani.org/18086
۳۰ سوال: نماز یا غیر نماز میں سفید سونے کی انگوٹھی پہننے کا کیا حکم ہے؟
جواب: سفید سونا پہننا مرد کے لیے حرام ہے اور اس سے نماز باطل ہو جاتی ہے، ہاں پلیٹینیم کی انگوٹھی پہننے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
sistani.org/18087
۳۱ سوال: اگر ہاتھ اور چہرہ کو مصنوعی طور پر پیتل (برونز) کے رنگ کا کر لیا جائے تو وضو کیا حکم ہوگا؟ کیا ایسا کرنا گناہ اور حرام ہے؟
جواب: وضو صحیح ہے اور ایسا کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
sistani.org/18088
۳۲ سوال: عورتوں کے لیے ابرو لگوانے کا کیا حکم ہے؟
جواب: ابرو لگوانا وضو و غسل کے لیے اشکال رکھتا ہے، مگر خالکوبی و ٹٹو بنانے میں کوئی حرج نہیں ہے، لیکن دونوں صورتوں میں اگر عرف میں زینت شمار ہو تو نا محرم سے چھپانا واجب ہے۔
sistani.org/18090
۳۳ سوال: مردوں کے لیے سونے کے پرزے یا پٹہ والی گھڑی پہننے اور اس کے ساتھ نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: اگر داخلی پرزے ہوں تو حرج نہیں ہےلیکن ظاہری پرزے جیسے سویی ہو تو بنا بر احتیاط واجب جایز نہیں ہے لیکن نماز کو باطل نہیں کرتا، اور سونے کے پٹہ والی گھڑی پہننا اور اس کے ساتھ نماز پڑھنا جایز نہیں ہے۔
sistani.org/18092
۳۴ سوال: کیا لڑکیاں ہلکا سا میکپ اور خوبصورتی کے لیے پاوڈر لگا سکتی ہیں تا کہ عورتوں کی محفل میں منفرد اور خوبصورت معلوم ہوں اور ان کے لیے رشتہ مل سکے کیا ایسا کرنا عیب پوشی میں شمار ہوگا؟
جواب: اس طرح میکپ کرنا جایز ہے اور اس کا شمار عیب پوشی میں نہیں ہوتا۔
sistani.org/18093
۳۵ سوال: چہرہ نہ چھپانے والی عورت، کیا چہرہ اور ابرو کے بال بنوا کر ہلکہ طبیعی پاوڈر چہرہ پر لگا سکتی ہے؟
جواب: چہرہ کے بال صاف کرنے یا ابرو باریک کرنے کے بعد چہرہ کھلا رکھنے میں کوئی حرج نہیں ہے مگر اس شرط کے ساتھ کہ حرام میں پڑنے کا خوف نہ ہو اور چہرہ نہ چھپانا نا محرم کی توجہ حاصل کرنے کی غرض سے نہ ہو، لیکن پاوڈر لگانے اور میکپ کرنے کے بعد چہرہ چھپانا واجب ہے۔
sistani.org/18094
۳۶ سوال: عورتوں کے لیے فیشن کی انگوٹھیاں، بریسلیٹ اور ہار آرایش کے طور پر استعمال کرنا حلال ہے یا حرام؟
جواب: ان کا پہننا تو حلال ہے مگر ان چیزوں کا نا محرم سے چھپانا واجب ہے، ہاں انگوٹھی و کڑے کا اس شرط کے ساتھ چھپانا لازم نہیں ہے کہ وہ حرام میں پڑنے کے خوف یا نامحرم کی توجہ حاصل کرنے کا سبب نہ بن رہا ہو، اور کڑے میں کلایی ظاہر نہ ہو۔
sistani.org/18096
۳۷ سوال: اگر میکپ اس طرح سے کیا جائے کہ ظاہر نہ ہو اور طبیعی معلوم ہو تو کیا پھر بھی چہرہ چھپانا واجب ہے؟
جواب: اگر زینت اور میکپ شمار نہ ہو تو چہرہ چھپانا لازم نہیں ہے۔
sistani.org/18097
نیا سوال بھیجنے کے لیے یہاں کلیک کریں
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français