مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

سوال و جواب » ڈش انٹینا

۱ سوال: کیا ڈش کے پروگرام کیچ کرنے والی مشین خریدنا، رکھنا اور اس کا استعمال کرنا جایز ہے؟ اگر وہ مفت میں مل جائے تو کیا حکم ہے؟
جواب: آقا اجازت نہیں دیتے ہیں مگر یہ کہ اسے صحیح پروگرام دیکھنے اور غلط پروگرام نہ دیکھنے کا اطمینان ہو۔
sistani.org/17880
۲ سوال: اگر ڈش کے بارے میں آپ کی مفصل رائے ہے تو بیان کریں؟
جواب: اگر ڈش استعمال کرنے سے برائی میں پڑنے کا خطرہ نہ ہو تو جایز ہے۔
sistani.org/17881
۳ سوال: فحش فلموں کا دیکھنا جبکہ انسان اس سے گناہ میں نہ پڑ رہا ہو اور اس میں کام کرنے والے بھی مسلمان نہیں ہوں تو کیا حکم ہے؟
جواب: اگر شہوت کے ساتھ دیکھے یا گناہ میں پڑنے کا خطرہ ہو تو حرام ہے اور اسی طرح احتیاط واجب کی بناء پر اگر اس کے بغیر بھی ہو پھر بھی دیھکنا جایز نہیں ہے۔
sistani.org/17882
۴ سوال: اس بات کے مد نظر کہ ڈش میں مفید اور علمی پروگرام بھی ہوتے ہیں، آپ کی نظر اس کو استعمال کرنے کے بارے میں کیا ہے؟
جواب: اس کے مباح پروگرامو سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔
sistani.org/17883
نیا سوال بھیجنے کے لیے یہاں کلیک کریں
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français