مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

سوال و جواب » حق چاپ

۱ سوال: اگر صاحب امتیاز سیڈی کو رایٹ کرنےکی اجازت نہ دیتے ہوں تو اس کو رایٹ کرنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: اگر قانونی لحاظ سے ممنوع ہو تو جایز نہیں ہے۔
sistani.org/17627
۲ سوال: درسی مطالعہ کے لیے ایسی کتاب خریدنے کا کیا حکم ہے جو اس کے مولف کی اجازت کے بغیر بازار میں آگئی ہے؟
جواب: اس کے خریدنے میں کوئی قباحت نہیں ہے۔
sistani.org/17630
۳ سوال: ایرانی سافٹ ویر، فیلم و غیر فیلم کی سی ڈی، اس کے بنانے والے یا ناشر کی اجازت کے بغیر رایٹ کرنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: اگر خلاف قانون ہو تو آقا اجازت نہی دیتے۔
sistani.org/17631
۴ سوال: لاک توڑ کر بازار میں بیچی جانے والی سی ڈی، جس کی قیمت یقینا اصل سے بہت کم ہوتی ہے، خریدنے کا کیا حکم ہے؟ ایرانی یا خارجی ہونے کی صورت میں ان کا کیا حکم ہوگا؟
جواب: اگر ان کمپنیوں کے قانون کے خلاف ہو تو جایز نہیں ہے۔
sistani.org/17632
۵ سوال: وہ خارجی کتابیں جو ایران میں ان کے ناشر کی اجازت کے بنا چھپتیں ہیں، ان کی خرید و فروخت کا کیا حکم ہے؟
جواب: اگر خلاف قانون نہ ہو تو جایز ہے۔
sistani.org/17633
۶ سوال: بعض مذہبی سی ڈی کی قیمت بہت زیادہ ہوتی ہے، اتنی کہ ہر انسان نہیں خرید سکتا، کیا میں اپنے ذاتی استعمال کے لیے اسے کاپی کر سکتا ہوں؟
جواب: اگر رایٹ اور کاپی کرنا اس کے قوانین و مقررات کے خلاف ہو تو وہ اس کی اجازت نہیں دیتے۔ ہاں آپ رایٹ اور کاپی شدہ سی دی سے جو بازار میں بکتی ہیں، انہیں خرید کر ان سے استفادہ کر سکتے ہیں۔
sistani.org/17634
نیا سوال بھیجنے کے لیے یہاں کلیک کریں
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français