مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

سوال و جواب » آلات قمار (جوا)

۱ سوال: ہمارے دوستوں میں بغیر شرط کے تاش کھیلنا معمول ہے کبھی کبھی دس بیس بار میں ایک بار شرط بھی لگا لیتے ہیں، حالانکہ میں شرط والی صورت میں ان کے ساتھ نہیں کھیلتا ہوں مگر اس ماحول میں تاش کھیلنا کیسا ہے؟
جواب: احتیاط واجب کی بناء پر شرط کے بغیر بھی کھیلنا جایز نہیں ہے۔
sistani.org/17234
۲ سوال: آلات قمار سے بغیر شرط کے کھیلنا کیا حکم رکھتا ہے؟
جواب: شطرنج اور بیکگمون مطلقا حرام ہیں اور بیلیارڈ، دومینو، اور تاش شرط بندی کے ساتھ حرام ہے اور بغیر شرط بندی کے بھی احتیاط واجب کی بنا پر حرام ہے اور دوسرے گیمس شرط بندی کے ساتھ حرام ہے اور بغیر شرط بندی کے اگر آپ کے شہر میں جوا شمار ہوتا ہو تو احتیاط واجب کی بناء پر حرام ہے اور اگر آپ کے شہر میں جوا شمار نہ ہوتا ہو تو بغیر شرط کے کھیلنا جایز ہے ۔
sistani.org/17235
۳ سوال: انعام کی خاطر یا شرط لگا کر فوٹبال وغیرہ کھیلنا کیا حکم رکھتا ہے؟
جواب: اگر اس میں پیسے کی شرط لگائی جائے تو حرام ہے لیکن اگر ان دونوں کے علاوہ کسی تیسرے کی طرف سے کوئی انعام رکھا گیا ہو تو کوئی حرج نہیں ہے۔
sistani.org/17236
۴ سوال: کمپیوٹر پر تاش کھیلنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: بنابر احتیاط واجب جایز نہیں ہے۔
sistani.org/17237
۵ سوال: تاش کھیلنا کیسا ہے؟
جواب: احتیاط واجب کی بناء پر شرط کے بغیر بھی کھیلنا جایز نہیں ہے۔
sistani.org/17238
۶ سوال: بیلیارڈ کھیلنا کیسا ہے؟
جواب: احتیاط واجب کی بناء پر شرط کے بغیر بھی کھیلنا جایز نہیں ہے۔
sistani.org/17240
نیا سوال بھیجنے کے لیے یہاں کلیک کریں
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français