مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

سوال و جواب » استحالہ

۱ سوال: استحالہ کی تعریف کریں؟
جواب: کسی چیز کی نوعیت کا اس طرح بدل جانا کہ معمولا اسے پہلے والی چیز نہ کہا جا ۓ مثلا کتا نمک کی کان میں مر کے نمک بن جاۓ۔
sistani.org/17207
۲ سوال: بعض صابونوں پر لکھا ہوتا ہے کہ اس میں سور یا دوسرے تذکیہ نشدہ حیوانوں کی چربی استعمال کی گئی ہے؟ ہمیں نہیں معلوم کہ وہ چربی کسی دوسری چیز میں استحالہ ہو گئی ہے یا نہیں؟ کیا ایسا صابون پاک ہے؟
جواب: اگر ہمیں اس بات کا علم ہو کہ اس صابون میں سور یا مردہ اور غیر مذکی جانور کی چربی استعمال کی گئی ہے تو ایسا صابون نجس ہے مگر یہ کہ اس بات کا یقین ہو جائے کہ قطعی اور یقینی طور پر اس کا استحالہ ہو چکا ہے، اگرچہ ایسے صابونوں میں استحالہ ہو جانا مسلم طور پر معلوم نہیں ہوتا ہے۔
sistani.org/17208
نیا سوال بھیجنے کے لیے یہاں کلیک کریں
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français