مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

سوال و جواب » اعتکاف

۱ سوال: یتیم کا اطلاق کن افراد پر ہوتا ہے اور کس عمر تک ان پر یتیم کے احکام جاری ہوتے ہیں؟
جواب: ایسے بچے جن کے والدین یا فقط باپ کی وفات ہوگئی ہو یتیم کہلائیں گے اور شرعا یتیم وہی ہے جو نابالغ ہو جبکہ عرفا بلوغ کہ بعد بھی سمجھدار ہونے تک اس پر یتیم کا اطلاق ہوتا ہے لہذا اگر یتیموں کے لئے مخصوص اموال ان پر خرچ کرنا مقصود ہو تو نا بالغ یتیموں پر خرچ کیا جائے یا یہ کہ اموال دینے والوں کو معلوم ہو کہ ان یتیموں میں کچھ عرفی لحاظ سے یتیم بھی ہیں کہ جو بالغ تو ہیں البتہ امور زندگی میں خودکفیل نہیں۔
sistani.org/26817
۲ سوال: اگر کوئی کافر عورت مسلمان سے شادی کی خاطر ،صرف زبان سے دونوں شھادتیں ادا کرے جبکہ سننے والے کو کوئی احتمال بھی نہ ہو کہ وہ حقیقتا ایمان لائی ہے تو کیا اس کی زبان سے سننے والے کیلئے اس پر اثر مرتب کرنا جائز ہے ؟
جواب: زبان پرشھادتیں جاری کرنا کافی ہے اگرچہ اسکا دل زبان سے موافقت نہ بھی کرتا ہو،اس پر ظاہرا اسلام کے احکام جاری ہوں گے۔
sistani.org/26696
۳ سوال: اعتکاف کے ایام میں یونیورسٹی کی مسجد میں معتکف ہونے کی صورت میں کیا کلاس میں شرکت کر سکتا ہوں؟
جواب: نہیں،ہاں امتحان میں اگر ضرورت عرفی شمار ہو تو شرکت کر سکتے ہیں البتہ صورت اعتکاف محو نہ ہو مثلا دو گھنٹے تک حرج نہیں رکھتا۔
sistani.org/17164
۴ سوال: مسجد میں اعتکاف کے دوران موبائل پر بات کر سکتا ہوں؟
جواب: کر سکتے ہہں۔
sistani.org/17165
۵ سوال: ایام البیض کے اعتکاف کے روزوں میں قضائے عمری کی نیت کی جا سکتی ہے؟
جواب: ہاں اس میں قضا روزے رکھے جا سکتے ہیں۔
sistani.org/17166
۶ سوال: کیا اعتکاف میں عمل ام داوود کے غسل کے لیے مسجد سے خارج ہوا جا سکتا ہے؟ کیا اس وجہ سے خارج ہو جانے سے اعتکاف باطل ہو جاتا ہے؟ اس سلسلے میں قضا و کفارہ کا کیا حکم ہے؟
جواب: اس غسل کے لیے مسجد سے خارج ہونا جایز نہیں ہے کیوں کہ اس کا مستحب ہونا ثابت نہیں ہے لیکن خارج ہونے کی صورت میں کفارہ واجب نہیں ہے، ہاں اگر نذر مان رکھی ہو تو اسے دوبارہ سے اعتکاف میں بیٹھنا پڑے گا اور اگر نذر تعیین شدہ ہو یا تیسرے دن ایسا کیا ہو تو احتیاطا قضا کرنا چاہیے۔
sistani.org/17167
نیا سوال بھیجنے کے لیے یہاں کلیک کریں
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français