مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

بسم الله الرحمن الرحيم
آیت اللہ سیستانی کی رائےکے مطابق ہندوستان میں بدھ (10-4-2024) ماہ شوال کی پہلی اور عید سعید فطر ہے۔

آل البیت گلوبل انفارمیشن سینٹر ۔ یا زھراء (علیھا السلام) نیٹ ورک (اصفہان)

یہ نیٹ ورک بھی آل البیت گلوبل انفارمیشن سینٹر سے وابسطہ ہے جو نبی اکرم کی دختر گرامی حضرت فاطمہ زہراء علیھا السلام کی حیات طیبہ کے مختلف پہلووں پر تحقیق اور ان کے تعارف کے لیے خدمت انجام دینے کے لیے بنائی گئی ہے۔
یہ مخصوص ویب سائت اصفہان کے علماء اور علمی و ثقافتی اداروں کی حجت الاسلام والمسلمین سید جواد شہرستانی دام ظلہ سے کی گئی درخواست پر بنائی گئی ہے، حوزہ علمیہ اصفہان کے علماء و فضلاء کے تعاون سے، حضرت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ کے دفتر کی طرف سے اس کا افتتاح حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا کی ولادت با سعادت کے دن ۱۳۸۰ ھجری شمسی میں کیا گیا ہے۔
اس نیٹ ورک کی خدمات کا ذکر ذیل میں کیا جا رہا ہے:
۱۔ قرآن و علوم قرآنی
۲۔ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی حیات طیبہ پر تحقیق
۳۔ سیرت اھل بیت (علیھم السلام)
۴۔ فتاوی و مسائل شرعی
۵۔ مختلف دوسرے موضوعات
۶۔ آڈیو اور تصاویر

العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français