مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

اسلامی گلوبل انفارمیشن سینٹر (پارسا)

عصر حاضر، جس میں علم و دانش ہر لحظہ ترقی کی طرف سفر کر رہیں ہیں۔ بشری ضرورتوں کے لیے کسی ایسے قوی اور منظم اطلاعاتی نظام اور سیسٹم کا قائم کرنا بےحد ضروری ہے۔ آج روزانہ ہر موضوع پر صدھا کتابیں، مقالے، تحقیقات (تھیسیز) سافٹ ویرز اور دوسرے اطلاعاتی منابع و ماخذ بازار میں آ رہے ہیں، ہر کسی کے پاس کہنے کے لیے نئی باتیں موجود ہیں، محققین بھی ان اشیاء سے بے نیاز نہیں ہو سکتے، لہذا ایسے میں محققین کی مدد ایک ایسا اطلاعاتی نظام ہی کر سکتا ہے۔
اور جیسا کہ تحقیقات اسلامی میں بھی، لوگوں کے فکری رشد اور ان کے نئے سوالات سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ایسے میں اسلامی منابع کے کسی منظم اطلاعاتی نظام کی کمی شدت سے محسوس کی جا رہی تھی اس خلاء کو پر کرنے کی کوشش میں مرجعیت عالی قدر حضرت آیت اللہ العظمی سیستانی دام ظلہ کے دفتر کی عنایت سے اس ادارہ کی بنیاد رکھی گئی ہے۔
پارسا نے تمام منابع کی اطلاعات کی جمع آوری کے مقصد سے اس کام کی ابتداء کی ہے، جن کا ذکر بعد میں علوم اسلامی کے موضوع پر منابع تحقیقاتی کے ۱۱ مادہ میں کیا جائے گا۔
تمام وہ کتابیں، مقالے، تحقیقات (تھیسیز)، سافٹ ویر اور دوسرے اطلاعاتی منابع جو اسلام کے بارے میں دنیا میں کہیں بھی، کسی زبان میں بھی چھپتے ہیں، اس ادارہ کے دستور عمل میں قرار دیئے جاتے ہیں۔
اس ادارہ (پارسا) کی اصلی خدمات انٹرنیٹ سے متعلق ہیں اس کی ویب سائٹ تین زبانوں عربی، فارسی، انگریزی استفادہ کے لیے موجود ہے۔ اس کے علاوہ یہ ادارہ اپنی اطلاعات کو نوری ڈیسک اور کتاب کی شکل میں بھی نشر کرتا ہے۔
جس وقت ایک محقق اس سائت کو کھولتا ہے اور اس پر کام کرنا شروع کرتا ہے تو اس کے سامنے ایک نہایت قوی بٹن سرج کے لیے موجود ہوتا ہے جس سے وہ سب سے پہلے اپنی ضرورت والے منابع کا انتخاب کرتا ہے اس کے خلاصوں کے مطالعہ کے بعد اس کے لیے درخواست دے سکتا ہے تا کہ اصل منابع پوسٹ کے ذریعہ اس کے لیے بھیجے جا سکیں یا وہ اس کی کمپیوٹری فایل کی خریداری کر سکے۔
پارسا متون اسلامی کو الیکٹرانک طریقہ سے نشر کرنے اوع اسے پوری دینا میں پھیلانے والا پہلا ادارہ ہے۔

اس کا پتہ یہ ہے:
بلاک ۷۲، کوچہ ۱۱
زنبیل آباد، قم مقدس
جمہوری اسلامی ایران
ٹیلی فون۔  00982532910705
فیکس۔  00982532931356

http://www.islamicdatabank.com

العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français