مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

ادارہ تالیف و طباعت نصاب حوزہ علمیہ

کتب درسی کی اہمیت کسی پر پوشیدہ نیہیں ہے اور اس بات کے پیش نظر کہ طلاب حوزہ علمیہ کی مھم ترین ضرورتوں میں سے ایک کتب درسی ہیں، افسوس کا مقام یہ ہے کہ کوئی ایک ایسا ادارہ موجود نہیں ہے جو کتب درسی کی طباعت و نشر کی ذمہ داری اٹھا سکے۔ لہذا اس خلاء کو پر کرنے کے لیے حضرت آیت اللہ العظمی سیستانی دام ظلہ کے دفتر نے مدیریت حوزہ علمیہ کی شراکت میں اس ادارہ کی بنیاد رکھی ہے۔
جس کے اھداف کا ذکر ذیل میں کیا جا رہا ہے:
۱۔ حوزہ کے نصاب کی مطبوعہ قدیم و جدید کتب کی جمع آوری کرنا۔
۲۔ غیر شیعی یونیورسٹی اور دینی اداروں میں پڑھائی جانے والی نصاب کی کتب یا ایسی کتب جن سے نصٓاب کے طور پر استفادہ کیا جاتا ہے، کی فراہمی و جمع آوری، جیسے مصر کی الازھر اسلامی یونیورسٹی یا سعودی عرب کی ام القری یونیورسٹی میں پڑھائی جانے والی کتابیں۔
۳۔ ایسی کتابوں اور مقالوں کی جمع آوری کرنا جو حوزہ علمیہ کے نصاب درسی کے لیے تالیف کی گئی ہیں۔
۴۔ درسی کتابوں کے بارے میں حوزہ علمیہ کے بزرگ اساتذہ کے مثبت و منفی نظریوں کی جمع آوری۔
۵۔ مختلف تحقیقی و تخصیصی شعبوں کی بنیاد رکھنا، ذیل میں ان کے موضوعات کا ذکر کیا جا رہا ہے:
الف: تفسیر و قرآنی علوم
ب: علوم حدیثی
ج: اخلاق و عرفان
د: فقہ و اصول
ھ: علم کلام و عقائد
و: منطق و فلسفہ
اس شعبہ کی خدمات، جو نصاب درسی کی ترتیب و اصلاح کرنا ہے، مرکزی کمیٹی کی نظارت کے بعد منظر عام پر آتی ہیں۔

اس ادارہ کا پتہ یہ ہے:
کوچہ ممتاز، پہلے موڑ کے بعد بائیں طرف،
صفائیہ روڈ،
قم مقدس،
جمہوری اسلامی ایران،
ٹیلی فون۔ 00982537742850

العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français