مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

مرکز تحقیقات عقائدی

بسمه تعالی

ہمیشہ سے غیبت صغری میں مذھب تشیع کے امور کی ذمہ داری مراجع تقلید کے ہاتھوں میں رہی ہے اور چونکہ حضرت آیت اللہ العظمی سیسیتانی دام ظلہ کی مرجعیت میں ہر میدان میں، خاص کر نشر علوم و معارف اھل بیت علیہم کے سلسلے میں وسیع پیمانے پر کام ہوئے ہیں ۔
اسی سلسلے میں آپ کی طرف سے مرکز تحقیقات عقائدی کے نام سے ایک ادارہ بنایا گیا ہے جس کا کام عقائد کے تمام موضوعات کے بارے میں بحث و تحقیق و خدمات انجام دینا ہے۔
مرکز کے اھداف اس طرح ہیں:
۱۔ کتب خانہ:
اس مرکز کی خدمات شروع ہونے کے ساتھ ہی ایک کتاب خانہ کا بھی افتتاح کیا گیا ہے جس میں صرف عقائد کے موضوع پر کتابیں ہوں گی۔
۲۔ شعبہ رد اعتراضات:
اس شعبہ کے اراکین دو طرح سے کام انجام دیں گے:
الف۔ ان اعتراضات کے جوابات جو جدید و قدیم کتب میں مذھب اھل بیت علیہم السلام کے خلاف چھپے ہیں۔
ب۔ تمام ان کتب کی جمع آوری و جدید طباعت، جو شیعہ علماء نے مخالفین کے اعراضات کے جواب میں لکھیں ہیں۔
۳۔ شیعہ ہونے والوں ہر خاص توجہ دینا:
اس شعبہ کا کام مستبصرین اور تشیع قبول کرنے والے حضرات پر خصوص توجہ دیتے ہوئے، ان کے بارے میں کتابیں چھاپنا، نئے شیعہ ہونے والوں سے رابطہ رکھنا اور عقائد کے بارے میں ان کی کتابیں چھاپنا ہے۔
۴۔ سند و ثبوت:
اس شعبہ کا مقصد شیعوں کے خلاف اور ان کے دشمنوں کے بارے میں پیش کیے گیے اسناد و ثبوت کو جمع کرتے ہوئے، مختلف اسلامی و غیر اسلامی ادیان و مذاھب، ان کی علمی شخصیتوں، علمی مراکز اور ادارات کے بارے میں اطلاعات کی جمع آوری کرنا ہے۔
۵۔ عقائدی کانفرنسیں:
اس شعبہ کا کام متخصص علماء و اساتید کو عقائدی امور میں شرکت کے لیے دعوت دینا اور عقائد کے مسائل، اس کی مختلف بحثوں پر ان سے تقریریں کرانا ہے۔
۶۔ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ اھل بیت (علیہم السلام) کے عقائد کی نشر و اشاعت کے لیے تمام امکانات و وسائل سے استفادہ کرنا چاہیے اور عصر حاضر میں انٹرنیٹ وہ وسیلہ ہے جس سے سب سے زیادہ استفادہ کیا جا رہا ہے۔ وہ مختلف امور جن میں انٹرنیٹ سے استفادہ کیا جاتا ہے ان میں سے بعض یہ ہیں:
الف:شیعہ سائٹوں کے بارے میں جاننا، ان سے رابطہ رکھنا اور ان سے تبادلئہ خیال کرنا۔
ب۔ شیعوں کے خلاف کام کرنے والی سائٹوں کے بارے میں جاننا اور ان سے گفتگو و بحث کرنا۔
ج۔ انٹرنیٹ کی مختلف عربی سائٹوں پر موجود اخباروں، مجلوں اور رسالوں میں شیعوں سے متعلق چھپنے والی چیزوں کے بارے میں جان کاری حاصل کرکے ان کا جواب دینا۔
د۔ مکتب اھل بیت (علیھم السلام) اور دوسرے فرقوں کے بارے میں چھپنے والے علمی مقالوں کی تنظیم و ترتیب و جمع آوری کرنا اور انہیں انٹرنیٹ کے ذریعہ ساری دنیا میں بھیجنا۔
ھ۔ اس مرکز کی طرف سے ایک مخصوص سائٹ بنا کر، اس میں مرکز کی طرف سے ہونے والی تحقیقات کا لوگوں تک پہچانا۔
۶۔ رابطہ برقرار کرنا:
اس شعبہ کا ھدف مختلف ذرایع سے علمی شخصیتوں، علمی و اسلامی اداروں اور ملک و بیرون ملک میں ہونے والی کانفرنسوں سے رابطہ بر قرار کرنا ہے۔
۷۔ کتابیں بھیجنا:
اس شعبہ کا ھدف شیعوں پر ہونے والے اعتراضات کے جواب میں لکھی جانے والی کتاب اور کتابچوں کا دینا بھر میں بھیجنا ہے۔
۸۔ آڈیو ویڈیو:
الف: انٹرنیٹ کے مہم ترین چائنلوں کی جان کاری حاصل کرکے ان پر ہونے والی شیعہ مخالف بحثوں، اعتراضوں اور مسائل کو ریکارڈ کرکے ان کا جواب دینا۔
ب۔ مختلف زبانوں میں ہونے والی تقریروں اور کانفرنسوں کی آڈیو اور ویڈیو جمع کرنا۔
ج۔ شیعہ مخالف دینا میں بٹنے والی مختلف زبانوں کی تقریروں کی آڈیو اور ویڈیو جمع کرنا۔
د۔ اس مرکز کی طرف سے ہونے والی کانفرنسوں کو ریکارڈ کرنا۔
ھ۔ شیعہ ہونے والوں کے ان واقعات کو ریکارڈ میں لانا جن کی وجہ سے وہ شیعہ ہوئے ہیں۔
و۔ محقیقین کو آڈیو اور ویڈیو امانت کے طور پر دینا۔
ز۔ مختلف موضوعات کی آڈیو اور ویڈیو سی ڈیز اور کیسیٹز کو تنظیم و ترتیب دینا۔
۹۔ اس مرکز کی طرف سے آئندہ قریب میں انجام پانے والے امور:
الف: شیعہ کے عنوان سے ایک خصوصی شمارے کی طباعت۔
ب۔ عقائد کے انسائکولو پیڈیا کی تنظیم و ترتیب۔
ج۔ عقائد اور شیعہ مخالف اعتراضات کے سبق کی ترتیب و تنظیم اور اس کی کلاسوں کی شروعات۔

اس مرکز کا پتہ یہ ہے:
پوسٹ باکس۔ 37185/3331
کوچہ ممتاز، دوسرا موڑ، بائیں ہاتھ پر،
صفائیہ روڈ،
قم مقدس،
جمہوری اسلامی ایران،
ٹیلی فون۔ 00982537742808
فیکس۔ 00982537742056

http://www.aqaed.com

العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français