مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

کتب خانہ محقق طباطبائی (قدس سرہ)

مرحوم آیت اللہ سید عبد العزیز طباطبائی (قدس سرہ) کے کارناموں اور قیمتی تجربات کے پیش نظر، جو انہوں نے علوم اھل بیت (علیہم السلام) کے نشر و اشاعت میں انجام دیئے ہیں اور ان کے ان کارناموں کی قدردانی کے طور پر, جو انہوں نے علم و ثقافت کے مختلف میدان میں سر کیے ہیں، خاص کر وہ تبحر و دقت نظر جو انہیں خطی کتب، رجالی کتب، فہرست اور تاریخی کتب پر حاصل تھا اور جو ان کی تمام عمر کی زحمتوں و تجربوں کا سرمایہ تھی، جو کتاب خانوں سے عمومی استفادہ کے لیے سرمایہ کے طور پر محفوظ ہے، ان مرحوم کے ترکہ کے طور پر سات ہزار کتابیں، جس میں بہت سی اصلی اور منبعی کتب جن پر ان کے قیمتی حاشیہ لگے ہیں اور دو سو چوبیس گران بہاء خطی کتب کی مائکرو فیلم ہے، حضرت آیت اللہ سیستانی دام ظلہ کے دفتر نے، ان مرحوم کے نام پر اس کتاب خانہ کی تاسیس و نام گزاری کی ہے، ۱۴۱۸ ھجری قمری میں اس کے کام کا آغاز ہوا ہے۔

کتاب خانہ کا پتہ یہ ہے:
سمیہ، مطبع آل البیت کے پاس،
قم مقدس، ایران
ٹیلی فون: 00982537732055

http://mtif.org

العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français