کتب خانہ تاریخ
تاریخی مباحثات و تحقیقات کے رشد و ارتقاء کے لیے حضرت آیت اللہ العظمی سیستانی کے دفتر کی طرف سے ۱۴۱۶ ھجری قمری میں شہر قم میں اس کتاب خانہ کی تاسیس کی گئی۔
اس کتاب خانہ میں ۴۵۰۰۰ سے زیادہ کتابیں ہیں، اس میں پر سال سات ہزار کتابوں کا اضافہ کیا جاتا ہے، اس کی فہرست بندی مختلف طریقوں سے کی جا چکی ہے۔
اس کتاب خانہ کے موضوعات کے اعتبار سے اس طرح تقسیم کیا جا سکتا ہے:
۱۔ سیرت نبوی (ص)
۲۔ تاریخ اسلام
۳۔ سیرت معصومین (ع)
۴۔ تاریخ ایران
۵۔ تاریخ حکومت اسلامی
۶۔ حکومت و خلافت
۷۔ ثقافت و تمدن
۸۔ تاریخ جہان
۹۔ اسلامی ممالک کی تاریخ و جغرافیہ
۱۰۔ ادیان و مذاھب کی تاریخ
۱۱۔ تاریخ شیعہ
۱۲۔ بزرگان کی سوانح عمری
۱۳۔ علماء اہل سنت کی سوانح حیات
۱۴۔ سفر نامے
۱۵۔ سائنس کی تاریخ
۱۶۔ دینی تحریکیں
۱۷۔ شجرہ نسب
۱۸۔ تاریخ ادبیات فارسی
۱۹۔ مخطوطات کی فہرست
۲۰۔ لغات
۲۱۔ اسلامی اور ایرانی تاریخ کے بارے میں لکھی گئی لاتینی کتب
۲۲۔ عربی و فارسی و انگریزی کی فن معماری پر لکھی گئیں ۱۰۰ کتابیں
۲۳۔ مجلات و تحقیقات
قابل ذکر بات یہ ہے کہ دنیا کے مختلف کتاب خانوں اور مراکز سے اس کا رابطہ بر قرار ہے۔
کتاب خانہ کا پتہ یہ ہے:
شہید رجائی روڈ پلاک ۳۵،
سمیہ، دور شہر،
قم مقدس، ایران
ٹیلی فون۔ 00982537731355