کتب خانہ ادبیات، قم مقدسہ
حضرت آیت اللہ العظمی سیستانی دام ظلہ کے دفتر کی طرف سے اس کتاب خانہ کا باقاعدہ طور پر افتتاح ۲۰ جمادی الثانیہ ۱۴۱۸ ھجری قمری میں ہوا، جو حضرت فاطمہ زہرا علیہا السلام کی ولادت با سعادت کی تاریخ ہے۔
یہ کتاب خانہ ادبیات شیعہ سے مخصوص ہے اور اس میں عربی و فارسی زبان کی ۴۵۰۰۰ ہزار کتابوں کے علاوہ، اس میں آڈیو اور ویڈیو کیسیٹس کی لائبریری بھی ہے اور آل البیت انفارمیشن سینٹر کی ویب سائٹ پر اس کا لنک موجود ہے۔ اس کی طرف سے اب تک ادب و ثقافت کے مختلف موضوعات پر ۳۰ کانفرنسوں کا انعقاد کیا جا چکا ہے۔
ذیل میں ذکر ہونے والی کتابوں کی طباعت اس کتاب خانہ کے طرف کی گئی ہے:
۱۔ سید النخیل المقفی
۲۔ للزھراء (علیہا السلام) شذی الکلمات
۳۔ المجتبی (علیہ السلام) بین ومیض الحرف و وھج القافیۃ و غیرہ
قابل توجہ بات یہ ہے کہ یہ کتاب خانہ اندرونی و بیرونی ممالک کے کتاب خانوں سے ارتباط رکھتا ہے اور ادبیات کے ہر طرح کے سوالوں کے جوابات کے لیے تیار ہے۔
کتب خانہ کا پتہ یہ ہے:
سمیہ، مطبع آل البیٹ سینٹر کے پاس، قم مقدس، اسلامی جمہوریہ ایران
ٹیلی فون۔ 00982537732015
فیکس۔ 00982537732014