کتب خانہ فلسفہ و عقائد، قم مقدسہ
فلسفہ و عقائد کے علمی مباحثات و تحقیقات کے رشد و ارتقاء اور ان علوم کی علمی کتب کی حفاظت کے لیے عظیم الشان مرجع تقلید حضرت آیت اللہ العظمی سیستانی دام ظلہ کے دفتر کی طرف سے اس کتاب خانہ کا افتتاح کیا گیا ہے۔
ذیل میں اس کتاب خانہ کے اھداف کا ذکر کیا جا رہا ہے:
۱۔ اسلام و تشیع سے عملی و عقلی دفاع۔
۲۔ عقل کو مرکز قرار دے کر، تبلیغات اسلامی کے لیے بہترین طریقئہ گفتگو کا انتخاب۔
۳۔ فلسفہ و عقائد کے ماہرین و محققین کی ضرورتوں کا خیال کرتے ہوئے ان کے لیے کتابوں کی فراہمی اور ذیل میں درج موضوعات پر کتاب خانہ کا قیام:
۱۔ فلسفہ:
الف۔ فسلفہ اسلامی بشمول فلسفہ مشائی و اشراقی و حکمت متعالیہ
ب۔ فلسفہ غرب بشمول وجودی و براغماتی و غیرہ
ج۔ فلسفہ دیگر بشمول فلسفہ اخلاق و علم و معرفت و غیرہ
۲۔ عقائد:
الف۔ عقائد اسلامی بشمول عقائد شیعہ و معتزلہ و اشاعرہ
ب۔ کلام جدید
۳۔ منطق:
الف۔ ریاضی
ب۔
۴۔ تاریخ:
الف۔ تاریخ فلسفہ اسلامی
ب۔ تاریخ فلسفہ غربی
۵۔ حکمت:
۶۔ عرفان:
الف: عرفان نظری
ب۔ عرفان عملی
۷۔ مذاھب فلسفی و ادیان مختلف
کتاب خانہ کا پتہ یہ ہے:
بلوار امین، ٹی وی اسٹیشن کے سامنے،
کوچہ جمہوری اسلامی نیوز ایجینسی،
قم مقدس، اسلامی جمہوریہ ایران