کتب خانہ فقہ و اصول، قم مقدسہ
علوم فقہ و اصول کو حیات نو عطا کرنے، عصری تقاضوں کے مطابق پیش آنے والے جدید مسائل کے رشد و ارتقاء اور فقہ و اصول کی علمی کتابوں کے نظم و ضبط اور ان کی حفاظت کے پیش نظر حضرت آیت اللہ العظمی سیستانی دام ظلہ کے دفتر کی طرف سے ۲۰ جمادی الثانیۃ ۱۴۲۰ ھجری قمری کو، جو حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت با سعادت کی تاریخ ہے، اس کتب خانہ کا افتتاح ہوا۔
ذیل میں اس کے اھداف کا ذکر کیا جا رہا ہے:
۱۔ فقہ و اصول و حقوق (قضاوت) کے ذخیرہ اطلاعات (انفارمیشن بینک) کا قیام۔
۲۔ فقہی و اصولی کتب کی فہرست کی تنظیم و ترتیب و نشر و اشاعت ۔
۳۔ غیر مطبوعہ فقہی و اصولی کتب کی تحقیق و نشر و اشاعت۔
۴۔ انٹرنیٹ پر استفادہ کے لائق بنانا۔
اس کتاب خانہ کے لیے پندرہ ہزار کتابیں مہیہ کی جا چکی ہیں جن میں سے اب تک سات ہزار چار سو جلدوں کی فہرست تیار کی جا چکی ہیں۔ اسی طرح سے اس کتاب خانہ کے لیے فقہ و اصول کے ۱۵۸۰ خصوصی شمارہ جمع کیےجا چکے ہیں۔
اس کتاب خانہ کی کتابوں کو چار حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے: فقہ و اصول و رجال و حقوق (قضاوت)
کتاب خانہ کا پتہ یہ ہے:
سمیہ، مطبع موسسہ آل البیت کے پاس،
قم مقدس،
جمہوری اسلامی ایران۔
ٹیلی فون: 00982537732010