کتب خانہ علوم حدیث، قم مقدسہ
ائمہ اطہار(علیھم السلام) نے اپنی با برکت زندگی میں ہمیشہ علوم الہی کا مظہر ہونے کا ثبوت دیا ہے اور اپنی مبارک زندگی میں راویان حدیث کے واسطہ سے مختلف علوم بشریت کے حوالہ کیے ہیں۔
لہذا علم حدیث کی اھمیت اور علم دین میں حدیث کی بنیادی حیثیت کو مد نظر رکھتے ہوئے, جو تمام علوم کا سر چشمہ ہے، اس کی حفاظت و نشر اور محبان و عاشقان علوم اہل بیت (ع) کے ہاتھوں تک پہچانے کے لیے مرجع عالی قدر حضرت آیت اللہ العظمی سیستانی دام ظلہ کے دفتر کی طرف سے، ۱۳ رجب المرجب ۱۴۱۸ ھجری قمری جو مولائے کائنات کی ولادت کی تاریخ ہے، علماء و فضلاء و اہل قلم حضرات کی موجودگی میں اس کتب خانہ کا، جو حدیثی علوم سے مخصوص ہے، اس کا قیام عمل میں لایا گیا۔
یہ کتاب خانہ صبح اور شام دو شیفٹ میں کام کرتا ہے اور اس کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ بہترین طریقے اور جدید وسائل کے ذریعے اس علم کے محققین کی خدمت کر سکے۔
کتاب خانے کی کتابوں کے عنوانات اس طرح ہیں:
۱۔ حدیث شیعہ
۲۔ رجال و درایہ شیعہ
۳۔ لغات
۴۔ انگریزی و فرانسیسی و جرمن زبان میں مصادر حدیث
۵۔ علم حدیث کے مجلات
۶۔ حدیث اہل سنت
۷۔ علوم و مصطلاحات حدیث
۸۔ رجال اہل سنت
کتاب خانہ کا پتہ:
دور شہر، کوچہ ۱۷،
قم مقدس،
اسلامی جمہوریہ ایران
ٹیلیفون: 00982537733026