مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

امام علی علیہ السلام سینٹر، بیروت

یہ مرکز بھی حضرت آیت اللہ العظمی سیستانی (دام ظلہ) کے دفتر مرجعیت اور ان کے قم مقدس کے دفتر سے وابسطہ ہے اور 1417 ھجری قمری میں بیروت میں اس کی تاسیس ہوئی ہے۔
اس مرکز کا ھدف فقہی اور اعتقادی کتابوں کی تحقیق و طباعت اور انہیں دوسرے ممالک میں ارسال کرنا ہے۔ اس مرکز کی خدمات یہ ہیں کہ اس نے عربی، انگریزی، فرانسیسی، اسپینش زبان میں ذیل میں ذکر ہونے والی کتابوں کا ترجمہ کیا ہے:
۱۔ دعاء کمیل۔ فرانسیسی، انگریزی، اسپینش
۲۔ حیات امام حسن علیہ السلام۔ فرانسیسی
۳۔ اعمال و ارکان حج آیت اللہ العظمی سیستانی (دام ظلہ) انگریزی
۴۔ اصل و اصول شیعہ۔ عربی
۵۔ احکام خمس۔ آیت اللہ العظمی سیستانی (دام ظلہ) فرانسیسی
۶۔ صحیفہ سجادیہ۔ اسپینش
۷۔ رسالۃ الحقوق۔ اسپینش
۸۔ ائمہ ھدی۔ اسپینش
۹۔ عقائد امامیہ۔ اسپینش
۱۰۔ حسن سلوک۔ فرانسیسی
۱۱۔ مختصر حیات معصومین (علیہم السلام) انگریزی
۱۲۔ توضیح المسائل آیت اللہ العظمی سیستانی (دام ظلہ) انگریزی

مرکز کا پتہ یہ ہے:
بیروت، لبنان
ٹیلی فیکس: 009611541431

العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français