مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

فتووں کی کتابیں » توضیح المسائل جامع

چھٹی شرط: سونے اور چاندی کا مالک عرفاً مذکورہ مال میں تصرف کر سکتا ہو ← → چوتھی شرط: سونا اور چاندی سکہ دار ہو اور اس کے ذریعے معاملہ کرنا رائج ہو[300]

پانچویں شرط: انسان زكوٰۃ والے ایک سال تمام عمومی اور خصوصی شرائط کےساتھ سونا اور چاندی کا مالک ہو

مسئلہ 2540: اگر سونا اور چاندی گیارہ مہینے کے اندر انسان کی ملکیت سے خارج ہو جائیں یا سونے اور چاندی کے نصابِ اول سے کم ہو جائے تو اس پر زکوٰۃ واجب نہیں ہے، لیکن گیارہواں مہینہ ختم ہونے اور بارہویں مہینے میں داخل ہونے کے بعد اگر شرائط ختم ہو جائیں تو مذکورہ سونے اور چاندی پر زکوٰۃ واجب ہوگی۔

مسئلہ 2541: اگر انسان گیارہ مہینے کے درمیان جو سونا اور چاندی رکھتا ہو کسی دوسری چیز سے بدل لے یا انہیں پگھلائے تو اس پر زکوٰۃ واجب نہیں ہے لیکن اگر ان کی زکوٰۃ دینے سے فرار کرنے کے لیے کسی دوسرے سکے دار سونے یا چاندی سے تبدیل کرے یعنی سکہ دار سونے کو سکے دار سونے یا چاندی سے تبدیل کرے یا سکے دار چاندی کو سکے دار چاندی یا سونے سے تبدیل کرے اور گیارہواں مہینہ ختم ہونے تک زکوٰۃ واجب ہونے کے باقی شرائط بھی موجود ہوں تو احتیاط واجب ہے کہ اس کی زکوٰۃ ادا کرے۔

مسئلہ 2542: اگر انسان بارہویں مہینے میں ایسے سونے اور چاندی کو جس پر زکوٰۃ ہے پگھلائے تو لازم ہے کہ ان کی زکوٰۃ ادا کرے ، چنانچہ پگھلانے سے ان کا وزن یا قیمت کم ہو جائے تو لازم ہے کہ پگھلانے سے پہلے جو زکوٰۃ واجب تھی اسے دے ۔

مسئلہ 2543: اگر سونے اور چاندی کے سکے میں کہ جس پر زکوٰۃ واجب ہے معمول سے زیادہ کوئی اور دھات ملائی ہو اسے سونا اور چاندی کا سکہ کہا جائے تو اگر نصاب کی حد تک ہو اس کی زکوٰۃ واجب ہے لیکن اگر اسے سونے اور چاندی کا سکہ نہ کہا جائے تو اس کی زکوٰۃ واجب نہیں ہے گرچہ اس میں جو خالص سونا یا چاندی ہے خود نصاب کی مقدار ہو۔

مسئلہ 2544: اگر سونے اور چاندی کے سکہ میں معمول کی مقدار کوئی دوسری دھات مخلوط ہو چنانچہ اس کی زکوٰۃ ایسے سونے اور چاندی کے سکے سےدے جس میں معمول سے زیادہ دوسری دھات مخلوط ہے یا سونے اور چاندی کے سکے کے علاوہ کسی دوسرے پیسے سے زکوٰۃ دے چنانچہ اتنی مقدار ہو کہ اس کی قیمت اس مقدار زکوٰۃ کی قیمت کے برابر ہو جو اس پر واجب ہے تو حرج نہیں ہے ۔

چھٹی شرط: سونے اور چاندی کا مالک عرفاً مذکورہ مال میں تصرف کر سکتا ہو ← → چوتھی شرط: سونا اور چاندی سکہ دار ہو اور اس کے ذریعے معاملہ کرنا رائج ہو[300]
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français