مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

بسم الله الرحمن الرحيم
آیت اللہ سیستانی کی رائےکے مطابق ہندوستان میں بدھ (10-4-2024) ماہ شوال کی پہلی اور عید سعید فطر ہے۔

فتووں کی کتابیں » توضیح المسائل جامع

غلات چہار گانہ میں زکوٰۃ کی مقدار ← → غلات چہارگانہ پر زکوٰۃ واجب ہونے کا وقت

غلات چہار گانہ کی زکوٰۃ ادا کرنے کے واجب ہونے کا وقت اور اس سے مربوط احکام

مسئلہ 2494: گندم اور جو کی زکوٰۃ ادا کرنا اس وقت واجب ہے جب انہیں بھونسے اور چھلکے سے الگ کرکے صاف کیا جائے۔

مسئلہ 2495: خرما(تمر) کی زکوٰۃ اس وقت ادا کرنا واجب ہے جب معمولاً اسے توڑنے اور جمع کرنے کا وقت ہو جاتا ہے ، چنانچہ خرما کو خشک ہونے سے پہلے توڑیں اور پھر اسے نور اور سورج کی گرمی وغیرہ سےسوکھائیں تو اس کی زکوٰۃ ادا کرنے کا زمانہ اس وقت ہے جب اسے خشک کرکے جمع کریں۔

مسئلہ 2496: انگور کی زکوٰۃ ادا کرنا اس وقت واجب ہے جب اس کی کشمش جمع کرنے کا وقت ہو جائے اس بنا پر اگر انگور کے درخت پر کشمش بن جائے تو جب معمول ہے کہ کشمش کو توڑیں اور اسے جمع کریں اس وقت اس کی زکوٰۃ ادا کرنا واجب ہے ، چنانچہ انگور کو کشمش ہونے سے پہلے توڑیں اور توڑنے کے بعد طبیعی یا مصنوعی طریقے سے خشک کرکے کشمش بنائیں تو اس کی زکوٰۃ ادا کرنا اس وقت واجب ہے جب جمع آوری كے وقت کشمش كی پیداوار ہوئی ہو۔

مسئلہ 2497: جس وقت انسان پر لازم ہے کہ غلات چہارگانہ کی زکوٰۃ ادا کرے ضروری ہے کہ زکوٰۃ کے مستحق کو دینے کے لیے اقدام کرے یا یہ کہ اسے اپنے مال سے جدا کرے اور الگ رکھ دے اور جدا کرنے کے بعد اگر کسی معقول وجہ سے زکوٰۃ کو اداکرنے میں تاخیر کرے تو حرج نہیں ہے اس کی وضاحت مسئلہ نمبر 2634 میں آئے گی۔

مسئلہ 2498: واجب نہیں ہے کہ انسان انتظار کرے تاکہ جو اور گندم کو کاٹنے اورانہیں چھلکے اور بھونسے سے الگ کرنے کا وقت ہوجائے یا انگور کشمش میں تبدیل ہو اور اس کو جمع کرنے کا وقت ہو جائے یا خشک شدہ خرما (تمر)درخت سے توڑنے كے بعد پھر زکوٰۃ ادا کرے بلکہ یہی كافی ہے کہ اس پر زکوٰۃ واجب ہو اُسے ادا کر سکتا ہے اور یہ بھی جائز ہے کہ زکوٰۃ کی مقدار کی قیمت لگاکر اس کی قیمت رائج پیسے سے ادا کرے۔

مسئلہ 2499: اگر زکوٰۃ انگور پر واجب ہو اور انسان اسے کشمش میں تبدیل ہونے سے پہلے اس کی زکوٰۃ دینا چاہے چنانچہ زکوٰۃ کی نیت سے انگور کی اتنی مقدار زکوٰۃ کے مصرف میں خرچ کرے کہ اگر خشک ہو جائے تو اتنی مقداربھر زکوٰۃ ہو جتنی اس پر واجب ہے تو حرج نہیں ہے اور کافی ہے۔
غلات چہار گانہ میں زکوٰۃ کی مقدار ← → غلات چہارگانہ پر زکوٰۃ واجب ہونے کا وقت
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français