مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

فتووں کی کتابیں » توضیح المسائل جامع

پانچویں شرط: مالک زکوٰۃ کے مال میں تصرف کرنے سے شرعاً ممنوع نہ ہو ← → تیسری شرط: اس کا مالک آزاد ہو غلام نہ ہو

چوتھی شرط: مال شخصی ہو کلّی فی الذّمہ نہ ہو

مسئلہ 2483: اگر انسان زكوٰۃ والا مال کسی سے مطالبہ رکھتا ہو مثلاً اسے زکوٰۃ واجب ہونے سے پہلے کسی کو قرض کے طور پر دیا ہو تو اس مال کی زکوٰۃ دینا اس پر واجب نہیں ہے گرچہ اسے وصول کر سکتا ہو۔

مسئلہ 2484: اگر انسان ایسے مال کو جس پر زکوٰۃ واجب نہیں ہوئی ہے کسی دوسرے کو قرض کے طور پر دے اور اس مال پر اس شخص کے لینے اور قبضہ کرنے کے بعد زکوٰۃ واجب ہوجائے تو ساری شرطوں کے ہوتے ہوئے اس کی زکوٰۃ قرض لینے والے پر واجب ہے۔

پانچویں شرط: مالک زکوٰۃ کے مال میں تصرف کرنے سے شرعاً ممنوع نہ ہو ← → تیسری شرط: اس کا مالک آزاد ہو غلام نہ ہو
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français