مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

فتووں کی کتابیں » توضیح المسائل جامع

روزے کی نیت کے دوسرے احکام ← → ماہ رمضان کے علاوہ واجب معین روزے کی نیت کرنے کا وقت

واجب غیر معین روزے کی نیت کا وقت جیسے قضا اور کفارے کا روزہ

مسئلہ 1940: واجب غیر معین روزے کی نیت کا وقت اذان ظہر ( زوال) تک باقی رہتا ہے اس بنا پرا گر واجب غیر معین روزے کےلیے جیسے کفارے کا روزہ یا ماہ رمضان کا قضا روزہ ، جان بوجھ کر اذان ظہر (زوال) سے پہلے نیت نہ کرے تو حرج نہیں ہے بلکہ اگر نیت سے پہلے روزہ نہ رکھنے کا ارادہ رکھتا ہو یا متردّد ہو کہ رکھے یا نہیں چنانچہ ایسا کام جو روزے کو باطل کرتا ہے انجام نہ دیا ہو اور اذان ظہر (زوال) سے پہلے نیت کرے تو اس کا روزہ صحیح ہے لیکن ظہر کے بعد کی نیت احتیاط واجب کی بنا پر کافی نہیں ہے۔

مسئلہ 1941: میت کے نیابتی قضا روزے کی نیت کا وقت خود انسان کے قضا روزے کی طرح اذان ظہر (زوال) تک باقی رہتا ہے ۔[176] یا استیجاری اور بغیر اجرت کے روزے میں کوئی فرق نہیں ہے۔

[176] لیکن اگر اجارے کے معاملے میں شرط ہو کہ اذان صبح سے روزے کی نیت رکھتا ہو اور نیت میں تاخیر نہ کرے یا یہ کہ بغیر شرط کئے ہوئے یہ معلوم ہو کہ اجیر سے چاہتے ہیں کہ اذان صبح سے نیت کرے تو اجارے کے مطابق عمل کرنے کےلیے لازم ہے کہ اذان صبح سے نیت کرے۔
روزے کی نیت کے دوسرے احکام ← → ماہ رمضان کے علاوہ واجب معین روزے کی نیت کرنے کا وقت
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français