مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

فتووں کی کتابیں » توضیح المسائل جامع

نماز کے واجبات ← → اذان اقامت کے مستحبات

نماز کے مسائل میں وارد ہونے کا مقدمہ

مسئلہ 1122: نماز سے مربوط مسائل ایک اعتبار سے چار حصوں میں تقسیم ہوتے ہیں:

1
۔ نماز کے مقدمات: وہ مسائل ہیں کہ نماز گزار کو نماز سے پہلے جن کی رعایت کرنی چاہییے اور مقدماتِ نماز کی تعداد مسئلہ نمبر 883 میں ذکر ہوئی اور اس کے احکام بھی گذشتہ مسائل میں بیان ہوئے ہیں۔

2
۔ نماز کے مقارنات: وہ مسائل جو اصل نماز سے مربوط ہیں نیت اور تکبیرۃ الاحرام سے لے کر سلام تک کہ اس میں سے بعض واجب ہے اور انہیں واجبات نماز کہا جاتا ہے اور بعض مستحب اور بعض مکروہ ہیں جن میں سے ہر ایک اس سے مربوط قسم میں بیان کیا جائےگا۔

قابلِ ذکر ہے کہ نماز سے مربوط بعض مستحبات نماز سے پہلے انجام پاتے ہیں ان میں سے زیادہ اہم اذان و اقامت ہے جو پہلے بیان ہو چکا اور بعض نماز کے بعد سے مربوط ہیں جیسے تعقیبات، سجدہٴ شکر جو واجبات کے بعد بیان کیا جائے گا۔

3
۔ نماز کے مبطلات: وہ مسائل جو نماز کو باطل کرنے والے امور کو بیان کرتے ہیں۔

4
۔ نماز کے شکیات اور سہویات: وہ مسائل جو نماز سے مربوط مبتلا بہ (روزمرّہ كے مسائل) شکیات اور سہویات کو بیان کرتے ہیں، اور مذکورہ مسائل کی وضاحت آئندہ کی جائے گی۔
نماز کے واجبات ← → اذان اقامت کے مستحبات
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français