مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

فتووں کی کتابیں » توضیح المسائل جامع

پانچواں مقدمہ: نمازگزار کے لباس کی شرطوں کی رعایت کرنا ← → 4۔ نجس چیز کا ہمراہ ہونا (لباس یا کوئی اور چیز)

5۔ اضطرار اور مجبوری کی حالت

مسئلہ 965: اضطرار کی حالت میں نجس لباس یا بدن کے ساتھ نماز پڑھنا جائز ہے، اس بنا پر اگر انسان بدن یا لباس کے پاک کرنےیا مہیا کرنے پر قادر نہ ہو گرچہ اس جہت سے کہ یہ کام اس کےلیے معمول سے زیادہ سختی رکھتا ہو جو قابلِ تحمل نہیں ہے (حرج) تو اس حالت میں نماز پڑھ سکتا ہے، گرچہ دقت وسیع ہی کیوں نہ ہو البتہ وقت وسیع ہونے کی صورت میں تقیہ کے علاوہ نماز پڑھنا مشروط ہے کہ انسان اطمینان نہ رکھتا ہو کہ آخر وقت تک بدن یا لباس کو پاک نہیں کر سکتا اور پاک لباس بھی مہیا نہیں کر سکتا ورنہ انتظار کرنا ضروری ہے۔

قابلِ ذکر ہےکہ اگر کوئی شخص ان مقامات میں جہاں شرعی طور پر اس بات کی اجازت رکھتا ہے کہ نجس بدن یا لباس کے ساتھ نماز پڑھے اگر اول وقت نماز پڑھ لے اور پھر وقت ختم ہونے سے پہلے اس کا عذر بر طرف ہو جائے تو نماز کا دوبارہ پڑھنا ضروری نہیں ہے۔
پانچواں مقدمہ: نمازگزار کے لباس کی شرطوں کی رعایت کرنا ← → 4۔ نجس چیز کا ہمراہ ہونا (لباس یا کوئی اور چیز)
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français