مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

فتووں کی کتابیں » توضیح المسائل جامع

4۔ نجس چیز کا ہمراہ ہونا (لباس یا کوئی اور چیز) ← → 2۔ زخم اور پھوڑے کا خون

3۔ نماز گزار کا چھوٹا لباس

مسئلہ 963: اگر نماز گزار کے چھوٹے لباس جیسے عرقچین (گول ٹوپی)، موزہ، ایسی ٹوپی جس سے شرم گاہ کو چھپایا نہ جا سکتا ہو نجس ہوں تو اس کے ساتھ نماز صحیح ہے، مگر یہ کہ نجس مردار یا نجس العین حیوان سے بنا ہو جیسے کتا یا سوّر تو اس صورت میں احتیاط واجب کی بنا پر اس کے ساتھ نماز باطل ہے۔[103] پس اگر انسان نجس انگوٹھی کے ساتھ جو اس کے ہاتھ میں ہے یا نجس سونے سے بنے ہوئے زیورات کے ساتھ نماز پڑھے تو اس کی نماز صحیح ہے۔

[103] البتہ توجہ ہونی چاہیے کہ اس کی نجاست تری کے ساتھ نمازگزار کے بدن یا لباس تک جس کا پاک ہونا لازم ہے سرایت نہ کرے۔
4۔ نجس چیز کا ہمراہ ہونا (لباس یا کوئی اور چیز) ← → 2۔ زخم اور پھوڑے کا خون
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français